Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:26 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

بابر پور کی کونسلر ریکھا وششٹھ کانگریس میں شامل

 

ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے استقبال کرتے ہوئے کہا کہ بابر پور میں کانگریس مضبوط ہوگی

نئی دہلی، 3نومبر (ایس ٹی بیورو) مشرقی میونسپل کارپوریشن کے بابر پور وارڈ سے کونسلر ریکھا وششٹھ آج اپنے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوگئیں۔ راجیو بھون واقع دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں ریاستی صدر اروندرسنگھ لولی نے انہیں کانگریس میں شامل کئے جانے کا اعلان کیاہے۔ قابل ذکر ہے کہ ریکھا وششٹھ گذشتہ میو نسپل کارپوریشن کے الیکشن میں سماجوادی پارٹی سے میدان میں آئی تھیں اور انہوں نے جیت حاصل کی تھی۔ آج وہ اور ان کے شوہر سنیل وششٹھ سمیت بابر پور کے سینکڑوں کارکنان کانگریس میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے الیکشن میں وہ کانگریس امیدوار کی حمایت کرکے اسے جیت دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی نے ریکھا وششٹھ اور سنیل وششٹھ کی کانگریس میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان کے شامل ہونے سے بابر پور میں کانگریس مزید مضبوط ہوگی۔ اس موقع پر مشرقی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر وریام کور بھی موجود تھیں۔

 

...


Advertisment

Advertisment