09 September, 2024

10 ممالک کے 250چنندہ اشخاص نے شاہ فہد قرآن کمپلیکس کی زیارت کی

قرآن کریم شاہ فہد کمپلیکس تاریخ کے آئینے میں

سعودی عرب سے زاہدآزاد جھنڈانگری کی خصوصی رپورٹ
جھنڈا نگر ،09 مارچ (سیاسی تقدیر بیور) شاہ فہد بن عبد العزيز رح نے عالم اسلام ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے 16/محرم الحرام 1403ھ بمطابق (1982ء) ميں سنگ بنياد رکھا اور 6/ صفر 1405ھ (1984ء) کو افتتاح کيا۔
:اہداف ومقاصد

 1:عالم اسلام ميں رائج متواتر قرأتوں ميں مصحف (قرآن) اشاعت
2: عالم اسلام ميں رائج متواتر قراءتوں ميں قرآن کريم ریکارڈنگ
3:دنيا زندہ زبانوں ميں قرآن کريم کے تراجم اور تفاسير اشاعت
4:علوم قرآن کا اہتمام اور اس فن کے عمدہ قلمی نسخے (Manuscripts) تحقيق
5: قرآن اور علوم قرآن سے متعلق ريسرچ کا اہتمام
6:کمپلیکس مطبوعات ومنشورات كے ذريعہ مسلمانان عالمی ضرورتوںتعمیل
7: کمپلیکس مطبوعات ومنشورات كو انٹرنيٹ اور مختلف ايپس کے ذريعہ فروغ دينا۔

کمپلیکس کا رقبہ اور عملہ ترمیم
کمپلیکس ڈھائی لاکھ مربع میٹر اراضی پر پھیلا ہوا ہے جس میں مسجد، تنظیمی دفاتر، پریس، لائبریری، گودام، بک سٹال، کلینک اور پارکنگ وغیرہ سب شامل ہیں، گویا وہ اپنے آپ میں مکمل ایک ثقافتی بستی ہے۔ وزارت برائے اسلامی امور کی نگرانی میں وہاں گیارہ سو سے زائد عملہ کام کرتا ہے جن میں علما اور پروفیسران بھی ہیں اور تکنیکی وانتظامی عملہ بھی الگ سے ہے ۔ آج اس قرآن کمپلیکس کو دیکھ کر تمام زائرین کا دل باغ باہو گیا سب دلوں سے شاہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود رح کے لئے دعائیں نکلیں اللہ شاہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود وان کی برداران رحمہ اللہ کی قبروں کو نور سے منور کردے ۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود و وزیر اعظم محمّد بن سلمان حفظہما اللہ کی تمام جائز خواہشات کو پوری فرما اور انہیں دشمنان اسلام کے شر وفساد سے محفوظ و مامون رکھے آمین اسی طرح مملکت سعودی عرب حرمین شریفین کے زائرین پر ایک خطیر رقم خرچ کرتی ہے، مشاعرہ مقدسہ میں تمام انتظام وانصرام حکومت کے خاص خزانے سے کیا جاتا ہے، ، یہاں تک کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کے خرچے پر ہرسال مسلمانان عالم کی ایک بڑی تعداد مناسک حج کی ادائیگی سے مستفید ہوتی ہے، اسی طرح دوران سال شاہی اخراجات پر دنیا کے بہت سارے ممالک سے مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔اسی کی ایک کڑی یہ ہے کہ ابھی دنیا کے بہت سارے ممالک سے ایک ہزار شخصیات عمرہ کی سعادت نصیب کررہی ہیں، بڑی خوش نصیبی کی بات ہے کہ ہمارے وطن عزیز نیپال سے بھی پندرہ اشخاص اس فہرست میں شامل ہیں ۔ جن کے نام یہ ہیں ۔انیس انصاری سابق ایم پی۔مسٹر ارشد مرزا بیگ مع اہلیہ و بیٹا مرزاامان بیگ ۔انجینئنر کلیم اللہ انصاری ۔ کلیم الدین رائن کنواری مع اہلیہ۔ مسکان خاتون رسول انصاری ۔مع والدہ شہناز انصاری۔ انجینئیر پروفیسر جاوید عالم ۔مع بنت۔اسما بانو ۔ مسلم کمیشن صدر کے پرسنل سکریٹری ساحل انصاری مع اہلیہ عظماء بانو (بھتیجہ شمیم میاں انصاری) مع اہلیہ بنت انصاری ۔۔ عبد واہاب سریسٹھ۔ و امیر گروپ ناچیز زاھدآزاد جھنڈانگری شامل ہیں ۔مسلم کمیشن حکومت نیپال کے ترجمان مسٹر مرزا ارشد بیگ قران کمپلکس کو دیکھ کر دلی خوشی کا اظہار فرمایا ۔یہ ایک میل کا پتھر ثابت ہوا ہےاللہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا دلی ممنون ہوں کہ انہوں نیپال سے پندہ شخصیات کو عمرہ کی دعوت دی یہ ایک عظیم کازہے اللہ ان کو دشمنوں کے شر وفساد سے محفوظ و مامون رکھے آمین ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *