23 July, 2024

کانگریس کی پہلی فہرست جاری،39امیدواروں کااعلان

کانگریس کی پہلی فہرست جاری،39امیدواروں کااعلان
راہل گاندھی وایناڈ سےلڑیں گےانتخابات
نئی دہلی،8مارچ (ایجنسیاں) کانگریس کی پہلی فہرست میں 39 امیدواروں کے نام ہیں۔ ان میں سے 24 سیٹوں پر ریزرو کیٹیگری کے امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں۔ 12 امیدوار ایسے ہیں جن کی عمر 50 سال سے کم ہے اور 8 امیدواروں کی عمر 50 سے 60 سال کے درمیان ہے۔کانگریس پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پہلی فہرست میں 39 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی وایناڈ سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ راہل گاندھی کے علاوہ بھوپیش بگھیل کو راج ناندگاؤں سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بنگلورو رورل سے ڈی کے سریش اور رائے پور سے وکاس اپادھیائے کو انتخابی دوڑ میں اتارا گیا ہے۔ کانگریس کی پہلی فہرست میں 39 امیدواروں کے نام ہیں۔ ان میں سے 24 سیٹوں پر ریزرو کیٹیگری کے امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں۔ 12 امیدوار ایسے ہیں جن کی عمر 50 سال سے کم ہے اور 8 امیدواروں کی عمر 50 سے 60 سال کے درمیان ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *