23 July, 2024

راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ کا آج ممبئی میں اختتام

نئی دہلی،16مارچ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی مشرق سے مغرب کے لئے 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہوئی تھی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ سنیچر کی شام ممبئی میں ختم ہو رہی ہے۔یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آج 63 واں اور آخری دن ہے۔ 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہونے والی 6600 کلومیٹر کی تاریخی یاترا آج شام ممبئی پہنچ رہی ہے۔ اس یاترا میں ہم 15 ریاستوں، کم از کم 110 اضلاع سے گزرے اور کروڑوں لوگوں سے رابطہ کیا۔ یاترا کے دوران راہل گاندھی نے 15 عوامی جلسوں سے خطاب کیا اور 70 مقامات پر عوام سے خطاب کیا۔‘‘انہوں نے کہا، ’’اپنے آخری دن یاترا تھانے ضلع سے شروع ہوگی اور راہل گاندھی تھانے شہر میں ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔ دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد، یاترا ممبئی کے لیے روانہ ہوگی جہاں راہل گاندھی دھاراوی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یاترا کا اختتام ڈاکٹر امبیڈکر کی یادگار چیتیا بھومی پر ہوگا، جہاں راہل گاندھی بابا صاحب کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔‘‘کانگریس کے ترجمان نے کہا، ’’گزشتہ دو مہینوں میں راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے کانگریس کے پانچ نیائے کے ایجنڈے کا خاکہ پیش کیا ہے اور اسے مسلسل آگے بڑھایا ہے۔ پانچ نیائے کے ایجنڈے میں کسان نیائے، یووا نیائے، ناری نیائے، شرمک نیائے اور حصے داری نیائے شامل ہیں۔ یاترا کے اختتام تک، ہم ہر نیائے سے متعلق 25 گارنٹیوں کا خاکہ پیش کریں گے۔ مجموعی طور پر، پانچ نیائے-25 گارنٹیاں کروڑوں ہندوستانیوں کو انصاف دلائیں گی اور ناانصافی کے اس دور کے اندھیروں کو دور کریں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *