23 July, 2024

وزیر اعظم مودی آج دہلی میں سشکت ناری ۔ وکست بھارت پروگرام میں شرکت کریں گے

نئی دلی۔10؍مارچ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 مارچ کو نئی دہلی میں واقع انڈین ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پوسا  میں سشتک ناری – وکست بھارت پروگرام میں شرکت کریں گے اور نمو ڈرون دیدیوں کے ذریعہ زرعی ڈرون مظاہرہ ملاحظہ کریں گے۔ملک بھر کی 11 مختلف ریاستوں سے نمو ڈرون دیدیاں  بھی بیک وقت اس ڈرون مظاہرے میں شرکت کریں گی۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم 1000 نمو ڈرون دیدیوں کو ڈرون سونپیں گے۔نمو ڈرون دیدی اور لکھ پتی دیدی جیسی پہل قدمیاں خواتین  خصوصاً دیہی علاقوں کی خواتین کی اقتصادی اختیارکاری اور مالی خودمختاری کو فروغ دینے کی وزیر اعظم  کی تصوریت کا جزو لاینفک ہیں۔ اس تصوریت کو مزید آگے بڑھانے کے لیے، وزیر اعظم اُن لکھ پتی دیدیوں کی عزت افزائی کریں گے جنہوں نے دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی روزی روٹی مشن کی مدد سے کامیابی حاصل کی ہے اور جو سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ اراکین کی ترقی کے لیے انہیں مدد اور ترغیب فراہم کر رہی ہیں۔وزیر اعظم سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی ) کو، ہر ضلع میں  بینکوں کے ذریعہ قائم کردہ بینک لنکیج کیمپوں کے توسط سے رعایتی شرحوں پر تقریباً 8000 کروڑ روپئے بھی تقسیم کریں گے۔ وزیر اعظم سیلف ہیلپ گروپوں کے درمیان تقریبا 2000 کروڑ روپئے کے بقدر کا پونجی امداد ی فنڈ بھی تقسیم کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *