اندرا گاندھی پیاری بہنا سکھ سمان ندھی یوجنا کے تحت
شملہ، 04 مارچ : وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے پیر کو ہماچل پردیش کی تمام خواتین کو 1500 روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا۔ مسٹرسکھو نے کہا کہ ریاست کی میری قابل احترام ماؤں اور بہنوں کا ریاست کی ترقی میں بے مثال تعاون ہے ۔ میں آپ سبھی کو سلام پیش کرتے ہوئے ایک اہم اعلان کر رہا ہوں۔ اندرا گاندھی پیاری بہنا سکھ سمان ندھی یوجنا کے تحت ہر خاتون کو 1500 روپے ہرمہینے دیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آپ کے احترام اور حقوق کی پوری طرح پابندعہد ہے ۔
No Comments: