16 February, 2025

بی جے پی کی نایب سنگھ سینی حکومت غریبوں کو دے گی مکان بنانے کیلئے پلاٹ

چنڈی گڑھ : 15 جنوری (سیاسی تقدیربیور و) ہریانہ میں غریبوں کو مکان بنانے کے لیے بی جے پی کی نایب سنگھ سینی حکومت پلاٹ دے گی ۔ جلد ہی یہ پلاٹ دئے جائیں گے۔نائب سنگھ سینی نے یہ بات کہی ہے اور بتایا ہے کہ تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔ خبروں کے مطابق ایسے میں جلد ہی صوبہ میں پلاٹ کیلئے رجسٹریشن کرنے والے فہرست جاری ہو سکتی ہے۔وزیر اعلی نائب سنگھ سینی نے کہا کہ مکھیہ منتری گرامیڈ آواس یوجنا اور پر دھان منتری گرامیڈ آواس یوجنا کے تحت ریاستی حکومت جلد ہی غریب خاندانوں کو آشیانے مہیا کرائے گی ۔ اس کے لیے ہاؤسنگ فار آل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے قدم اٹھائے گئے ہیں۔ لوگوں کے 100-100 مربع گز کے پلاٹ مرحلہ وار طریقہ سے مکمل طور پر مکمل کریں۔در اصل، وزیر اعلیٰ نایب سنگھ سینی کی صدارت میں چنڈی گڑھ میں ہاؤسنگ فارآل ڈیپارٹمنٹ کی جائزہ میٹنگ میں منصوبہ بندی کے تحت 100-100 مربع گز کے پلاٹ شہروں کی طرز پر سبھی بنیادی سہولیات کے ساتھ کالونیوں میں دئے جائیں گے ۔اس کے لیے وزیر اعلی نے 100 کروڑ روپے کا بجٹ دیا ہے۔

 

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *