09 September, 2024

المعہد العلمی للبنات جوڑی کوئیاں پچپیڑوا بلرام پور میں مسابقہ حفظ ’دعائے نبوی‘بحسن وخوبی اختتام پذیر

پچپیڑوا(بلرام پور)،25اگست (ایس ٹی بیورو) پچپڑوا کے جوڑی کوئیاں چوراہے پر واقع طالبات کا اقامتی دینی درسگار المعہدالعلمی للبنات جوڑی کوئیاں جماعت کا قدیم اور مشہور ادارہ ہے۔ یہاں تعلیم کے ساتھ تربیت پربھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ابتدائی درجات سے لے کر فضیلت تک کی تعلیم حاصل کرنے والی تمام بچیوں کے تعلیم کو معیاری بنانے کے لئے مختلف وسائل و اسالیب اختیار کئے جاتے ہیں۔ تعلیمی بیداری اور حوصلوں کی بلندی میں مسابقہ کا زبردست کردارہے۔اسی مناسبت سے سالہائے گزشتہ کی طرح رواں سال بھی آج بتاریخ25-08-2024 بروز اتوار حفظ دعاءکا مسابقہ منعقد ہوا، جس کی صدارت المعہد العلمی للبنات کے بانی اور ناظم اعلیٰ شیخ عطاءاللہ سلفی اور نظامت شیخ محمد حسین عالیاوی نے انجام دی۔اس موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے ناظم اعلیٰ شیخ عطاءاللہ سلفی نے کہا کہ تعلیم اور تربیت دونوں ایک دوسرے کے بغیر بے معنی ہیں ہم کتنی بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرلیں اگر اس کے ساتھ ہماری تربیت نہیں ہوتی ہے تو علم بے معنی ہوکر رہ جاتا ہے اسی طرح جو علمی مسابقے ہوتے ہیں وہ ہماری شخصیات کر نکھارنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لئے ہر طالب علم کو چاہئے کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ تربیت بہر پر خصوصی توجہ دیں اور ساتھ ہی تقریری اور تحریروں مقابلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اسی مناسبت سے آج منعقدہ مسابقہ میں کل42طالبات نے حصہ لیا، اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس سے پروگرام میں موجود تمام افرادبے حد خوش ہوئے اور سبھی نے بچیوں کی حوصلہ افزائی کی۔مسابقہ میں جن طالبات نے کامیا بی حاصل کی اور انعامات کی مستحق قرار پائیں ان میںپہلی پوزیشن رہنما عبدالمبین،دوسری پوزیشن وجیہہ اظہار الحق،تیسری پوزیشن امیمہ محمد قاسم، چوتھی پوزیشن واعظہ محمد اسرائیل اور پانچویں پوزیشن ندا محمد نسیم شامل ہیں۔ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو قیمتی سامان، کتابیں اورنقد انعامات دیئے گئے۔ان کے علاوہ تمام شرکاءکو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پر مدرسہ کے تمام معلمین ومعلمات کے علاوہ جماعت کے ذمہ داران بھی موجود رہے۔حاضرین نے پروگرام کو خوب سراہا اور مستقبل میں تعاون کا یقین دلایا۔ پروگرام صبح نو بجے سے شروع ہوکر 12:30بجے ختم ہوا۔گلوبل ویوو کنسلٹنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر امان خان کے خصوصی تعاون اور شیخ انعام اللہ سلفی کی نگرانی میں پروگرام منعقد ہوا اور بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *