محمدتسلیم
نئی دہلی : 16 جنوری (سیاسی تقدیربیو رو) سیلم پور اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے اُمیدوار چودھری زبیر احمد نے آج ہزاروں لوگوں کی موجودگی میںسیلم پور ایس ڈی ایم آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کئے ۔ جمعرات کے روز صبح سے ہی دہلی کے قد آور لیڈر چودھری متین احمدکے دفتر چوہان بانگر میں بڑی تعداد میں لوگوں کا آنا شروع ہو گیا تھا اور جوں ہی اُمیدوار چودھری زبیر احمد کاغذات جمع کرانے کیلئے روانہ ہوئے لوگوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا ۔ ڈھول نگاڑوں کے بیچ ریلی میں آپ کے کاررکنان پر اُمید نظر آرہے تھے ۔ یہ ریلی چودھری متین احمد کے دفتر سے شروع ہوکر مٹکے والی گلی ، اندرا چوک ، مرکزی چوک ، سعیدیہ مسجد روڈ ، برہمپوری پلیا ، جامع مسجد ، کے بلاک سیلم پور سمودائے بھون ، پر اختتام پذیر ہوئی ۔اس موقع پر چودھری زبیر احمد نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج کی ریلی میں آئی لوگوں کی تعداد بتا رہی ہے کہ وہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے عوام کا رحجان کس طرف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کام کرانا ہماری اولین ترجیح بھی ہے اور ہمارا فرض بھی کامیاب ہونے کے بعد آپ سبھی کے وژن اور مشوروں سے ہم سب مل کر سیلم پور کو مثالی اسمبلی حلقہ بنائیں گے ۔ سیلم پور وارڈ سے کونسلر حجن شکیلا افضال کے شوہر اور آپ کے سینئر لیڈر حاجی افضال نے کہاکہ چودھری زبیر احمد ہمارے اسمبلی حلقہ کے تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اور خدمت کا جذبہ رکھنے والے امیدوار ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آج لوگوں کا بھر پور پیار چودھری زبیر احمد کو مل رہا ہے۔سیاسی و سماجی کارکن سید ناصر جاوید نے کہاکہ کونسلر کے الیکشن میں لوگوں نے اپنی بے پناہ محبت سے چودھری زبیر احمد کو نوازا تھا اور آج کی ریلی میں علاقہ کے سبھی ذمہ داران کی موجودگی بہت کچھ بیان کر رہی ہے۔ اہم شرکا میں حاجی افضال ، محمد ندیم ، حاجی لطافت ، مسعود علی خان ، ریاض الدین راجو ، سید ناصر جاوید ، خالد خان ، حاجی الیاس انصاری ، مظہر محمد ، تاج راعین چودھری ، جمیل ملک ، مشکور عالم ، سردار ترلوک سنگھ ، پپو پردھان ، شفیق خان ، عادل سلمانی ، افسرخان ، آشیش شرما ، وشیوناتھ شکلا ، الطاف ادریسی ، گڈو گپتا ، دلشاد خان ، امیش شرما ، شاداب حسن ، فیروز انصاری ، نسیم اختر ، حاجی ذاکر حسین ، جاوید انصاری ، ساجد علی چودھری ، جرار احمد ، محمد علی ، ظفر چودھری ، فیضان قریشی ، دلشاد خان ، الیاس ملک ، محمد عامر ، محبوب خان ، علی مکرم ، ارشد جاوید ، راجا چودھری ، ببلو چودھری ، حاجی شکیل ، چودھری پر ویز ، چودھری ثرور ، راشد ملک ، عطا الرحمن ، فہمیدہ بانو کے نام قابل ذکر ہیں ۔
No Comments: