نئی دہلی:یکم فروری (سیاسی تقدیربیور و)مغربی بنگال اُردو اکادمی کے وائس چیئرمین اورراجیہ سبھا کے رُکن محمد ندیم الحق نے آج راجدھانی کے بنگلہ بھون میں منعقدایک پریس میٹ میں بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی دارالحکومت کے پرگتی میدان میں لگنے والے عالمی کتاب میلے میںمغربی بنگال اردوا کا دمی بڑے حوصلوںاور جذبے کے ساتھ شر کت کرنے جا رہی ہے،آج یعنی بروز اتوار سہ پہرساڑھے3بجے اسکا افتتاح عمل میں آئیگا ، بڑی تعداد میں اردو داں طبقے اورمحب اردو سے شر کت کی گزارش ہے۔انہوںنے اخبار نویسوںکو بتایا کہ مغربی بنگال اردو اکادمی کی چیئر پرسن اور ریاسی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی حوصلہ افزائی کے باعث اردواکادمی مختلف النوع علمی، ادبی، تہذیبی وثقافتی تقریبات کا اہتمام کرتی رہتی ہے ،جن میں سیمینار، مشاعرے، ورکشاپ، ڈرامے وغیرہ شامل ہیں،علاوہ ازیںاردو زبان وادب کے فروغ ارتقاکیلئے اہم اورکامیاب کتابوں کی دوبارہ اشاعت کا کام پابندی سے انجام دیتی رہتی ہے، اسکے علاوہ قومی و عالمی سمینار بھی ہم منعقد کرتے ہیں ،جس میں ہندوستان ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی اسکالرزاورپروفیسر ،ادیبوں و دانشوروں کو دعوت دیتے ہیں ۔ ایم .پی ندیم الحق نے بتایا کہ ریاستی سطح پر ہونے والے مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کیلئے اردو اکادمی مفت کو چنگ اوراردو میڈیم اسکولوںمیںزیرتعلیم طلبا وطالبات کیلئے فری ٹیوشن کو یقینی بناتی ہے جس کیوجہ سے ہر سال کو چنگ اور ٹیوشن سینٹرز کے شاندار نتائج سامنے آتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ورلڈ بک فیئر میں مغربی بنگال اردو اکادمی پابندی سے شرکت کرتی رہی ہے،لہذااس بار بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ عالمی کتاب میلہ میںشرکت کر نے جارہی ہے ۔رکن پارلیمان ندیم الحق نے فخر کے ساتھ کہاکہ قریب پورے ہندوستان میں 17اردو اکادمیاں ہیں ، مگرواحد بنگال کی اردواکادمی ایسی ہے ، جسکی 2شاخیں ہیں ،ایک آسنسول اور دوسری اسلام پور میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ٹارگیٹ نئی نسل کو اردو زبان کے ساتھ جوڑنا ہے ، جس کیلئے مختلف کورسز کے علاوہ زمینی سطح سے مختلف طرح سے ہماری ٹیم کام کررہی ہے ۔بین الاقوامی کتاب میلہ دہلی میں مغربی بنگال کا اسٹال نمبر Hall 1.Q.2 ہے۔ وہیں میڈیا سے گفتگو میں اکادمی کے ممبران سید محمد حیدراور پروفیسر دبیر احمدکا کہناتھا کہ2011کے بعد سے یعنی ممتا بنرجی کی سربراہی والی سرکار میںاردو زبان خوب نشونما پارہی ہے ۔ انہوںنے مسرت کے ساتھ کہاکہ 10فیصد اردو زبان بو لنے والے صوبے میں اردو زبان کو دوسری زبان کا درجہ دیا گیا ہے،ساتھ ہی تمام سرکاری محکموںمیں اردو زبان قبول کی جاتی ہے ۔ایس ایم حیدر نے مزیدکہاکہ آج پورے ہندوستان میں سب سے زیادہ بجٹ مغربی بنگال اردو اکادمی کاہے،جوقریب18کروڑروپئے ہے اور وہ تمام پیسہ خرچ بھی کئے جاتے ہیںاورہماری لئے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ متعدد صوبوں کی اردو اکادمیاں ہم سے رابطہ کر کے مشورہ کرتی ہیں اور تجاویز لیتی ہیں۔ پروفیسر دبیر احمد نے یہ بھی کہاکہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت میں اردو زبان کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیںاورشائقین اردو کیلئے اکادمی مختلف پروگرام منعقد کرتی ہے،یہی نہیں اردو زبان کولوگوں سے جوڑنے کیلئے تعلیمی ایجوکیشن بورڈ کے تحت اکادمی کام کر رہی ہے۔انہوں نے فخر کے ساتھ کہاکہ ممتا جی کی اقتدا میں صوبے میںپچھلے 10سالوں میں اردو کا مضبوط وجود قائم ہوا ہے ،کیو نکہ وزیر اعلی بذات خود اردو زبان کے فروغ کیلئے متحرک وکوشاں ہیںاورآئے دن پوری اکادمی کے افسران کے ساتھ اردو کے فروغ میںاقدامات کے تعلق سے تبادلہ خیال کرتی رہتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کئی سالوں سے مغربی بنگال اردواکادمی دہلی کے پر گتی میدان پرلگنے والے عالمی کتاب میلہ میں حصہ لے رہی ہے،جسکاہمیں زبردست رسپانس ملاہے اور اس سال بھی ہم نے بک اسٹال لگا یا ہے،اور اس مرتبہ بھی 60سے 80فیصد تک رعایت کے ساتھ مغربی بنگال اردو اکادمی کے اسٹال پرکتابیںدستیاب ہیں،بالخصوص طلبا وطالبات کو مزید رعایت کیلئے ترجیح دی جائیگی ۔اکادمی کی سیکریٹری نزہت زینب نے بنگال کی اردواکادمی کے تحت کئے جا نے والی کا رکردگی کاخاکہ پیش کیااوربتایا کہ ۔اردو زبان کو مزید فروغ دینے کیلئے ڈیجیٹل اوراردو کی کتابوں کوبڑے پیمانے پر آن لائن کیا جا رہا ہے ،تاکہ نئی نسل کو بھی اردو زبان کے ساتھ جوڑ اجائے ۔
No Comments: