16 February, 2025

چاندنی چوک سے مدت اگروال کو کامیاب بنانے کیلئے کانگریس لیڈران نے حکمت عملی تیار کی

نئی دہلی:18 جنوری (پریس ریلیز)چاندنی چوک اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار اور باصلاحیت لیڈر مدت اگروال الیکشن میں کس طرح کامیاب ہوں اس کے لیے آج کانگریس کے سینئر لیڈران اور علاقے کے سرکردہ لوگوں نے ایک میٹنگ منعقد کی اور مدت اگروال کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کی۔میٹنگ میں لیڈران نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 10 سالوں سے ریاستی حکومت کی آمریت اور چاندنی چوک حلقہ کے رکن اسمبلی کی من مانی اور بدعنوانی کی وجہ سے علاقے کا ہر فرد پریشان ہے اور تبدیلی چاہتا ہے۔ اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ وہ چاندنی چوک اسمبلی کے ہر گھر کا دورہ کریں اور ذاتی طور پر لوگوں سے رابطہ کریں اور کانگریس اور اس کی پالیسیوں سے واقف کراتے ہوئے مدت اگروال کو ووٹ دینے کی اپیل کریں تاکہ چاندنی چوک حلقہ کو بدحالی سے بچایا جا سکے۔اس موقع پر اپنی بات رکھتے ہوئے امیدوار مدت اگروال نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ حکومت کی من مانی اور غلط پالیسیوں کے خلاف منہ توڑ جواب دیا جائے۔مدت اگروال کے مطابق وہ الیکشن جیتنے کے بعد ایک نیا چاندنی چوک بنائیں گے۔ نیا چاندنی چوک کا مطلب ہے کہ علاقے میں مناسب سہولیات موجود ہوں، گندگی کے ڈھیر نہ ہوں، نالیاں، گٹر اوور فلو نہ ہو، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں نہ ہوں، چاروں طرف کچرے کے ڈھیر نہ ہوں اور بجلی کے لٹکتے تار نہ ہوں۔تاہم چاندنی چوک میں مختلف مقامات پر ٹریفک جام نہ لگے، لوگوں کو دن بھر پینے کا صاف پانی ملنا چاہیے، خواتین کے لیے پنک بیت الخلاء ہونا چاہیے، سرکاری اسکولوں کے بہتر حالات اور معیاری تعلیم ہونی چاہیے۔سرکاری اسپتال اور کلینکس میں مفت اور بہتر علاج اور ادویات دستیاب ہوں۔اس کے علاوہ پارکنگ کی نئی جگہ بنیں اور پارکوں کی بہتر دیکھ بھال کی جائے۔ مدت اگروال کا خواب ہے کہ چاندنی چوک نہ صرف دہلی بلکہ ملک کا سب سے خوبصورت علاقہ بن جائے اور دنیا میں اس کی تاریخی حیثیت برقرار رہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *