Today: Sunday, September, 24, 2017 Last Update: 05:14 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

MIZORAM

میزورم کے سابق وزیر اعلیٰ بریگ ٹی سیلوکاآج انتقال
ایزاول(میزورم)27مارچ(یو این آئی)میزورم کے سابق وزیر اعلیٰ بریگ ٹی سیلو کاآج انتقال ہوگیا ۔وہ دل کی خرابی کی وجہ سے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ان کے اہل خانہ میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے ، ایک بیٹی اور کئی پوتے و پوتیا ں ہیں ۔اہل خاندان کے ذرائع کے مطابق انہوں نے آخری سانس 11.50بجے صبح لیا ۔انہیں گزشتہ 27دسمبر کو اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد وہ اپنے گھر کنان منتقل ہوگئے تھے ۔سیلو کو 1999میں پدم شری کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ، وہ یکم جنوری 1922میں پیدا ہوئے اور 1942میں ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کی اور ہندوستانی فوج میں پہلے میزو بریگیڈر بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔1947میں ہندوستان فوج سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد انہوں نے حقوق انسانی کمیشن بنایا اور فوج کے ذریعہ میزورم میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے خلاف مہم میں حصہ لیا۔بعد میں انہوں نے کہا اپنی تنظیم کو سیاسی جماعت میں تبدیل کرلیا اور پوپلس کانفرنس نے 1978میں کانگریس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ۔سیلو 2جون 1978میں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے ۔آئینی بحران کی وجہ سے 10نومبر 1978کو ان کی حکومت کو برطرف صدر راج نافذ کردیا گیا ۔مگر وہ 1979میں ایک بار وزیر اعلیٰ منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔1984میں لال تھان والا کی قیادت میں کانگریس نے انہیں شکست سے دوچار کردیا۔میزورم کی ترقی اور کئی اہم پروجیکٹوں کی شروعات کرنے کا سہرا سیلوکے سر باندھا جاتا ہے ۔انہوں نے میزروم سے ملک کے بقیہ حصہ سے جوڑنے کیلئے کئی اہم پروجیکٹوں کی شروعات کی ۔ 2008 کے اسمبلی انتخاب سے قبل انہوں نے علاقائی جماعتوں کے ساتھ م کر یونائیٹڈ ڈیموکریٹ الائنس بنایا اور یہ اتحاد میزورم میں حکومت سازی کیلئے دستیاب سیٹیں جیتنے میں ناکام ہوگئے ۔اور 2014میں 92سال کی عمر میں انہوں نے سیاست سے علاحیدگی اختیار کرلی ۔

 

...


Advertisment

Advertisment