Today: Wednesday, September, 20, 2017 Last Update: 04:34 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

MANIPUR

منی پور میں عام ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ
امپھال، 13 مارچ (یو این آئی) منی پور میں 11 مارچ کو ہوئے بم دھماکہ کے خلاف احتجاج میں ‘‘آل منی پور مائنارٹیز اسٹوڈنٹس یونین (اے اے ایم ایس یو) کے زیر اہتمام 48 گھنٹے کی ریاست گیر عام ہڑتال کی وجہ سے آج معمولات زندگی ٹھپ رہے ۔اس تنظیم نے خیرم بند کیتھل کے بازار میں ہوئے بم دھماکے میں تین افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاج میں اس ہڑتال کا اہتمام کیا ہے ۔ یہ ہڑتال کل رات شروع ہوئی جو 14 مارچ تک جاری رہے گی۔ اس دوران شہر کی بیشتر دوکانیں، تیل ڈپو اور تعلیمی ادارے بند رہے ۔اے اے ایم ایس یو کے صدر شاہد نواز خان نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں سے ایک ماڈرن کالج میں بی اے کے دوسرے سال کا طالب علم تھا جو ایک دوکان میں سیلز میں کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس واقعہ کے خلاف احتجاج کے لئے تشکیل شدہ جوانٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت سے قصورواروں کو پکڑنے اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم کے علاوہ اس کے کنبے کے ایک شخص کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

...


Advertisment

Advertisment