Today: Thursday, November, 23, 2017 Last Update: 03:45 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

TRIPURA

تریپورہ چڑیا گھر میں موجود آخری تیندوئے کی بھی موت
اگرتلہ،27مارچ (یو این آئی) تریپورہ کے جنگلات کے حکام نے اگرتلہ کے قریب سیپاہی جالا چڑیا گھر میں تیز بخار اور دورہ کے سبب مختصر علالت کے بعد خالص نسل کا چوتھا اور آخری تیندوا بھی گزشتہ رات مر گیا۔قبل ازیں اسی نسل کے تین تیندوئے مشتبہ پروٹوزووا بیماری سے ہلاک ہوئے تھے ۔ حکام نے آسام ویٹنری سائنس خان پارہ کے کالج سے ماہرین کو اس مرض سے نمٹنے کیلئے طلب کیا تھا۔ تریپورہ ویٹنری کالج کے ماہرین، ریاستی تحقیق امراض تجربہ گاہ اور چڑیا گھر کے ماہرین یہ بیماری پھیلنے سے روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔چڑیا گھر کے ڈائرکٹر کے جی رائے نے بتایا کہ سیپاہی جالہ چڑیا گھر میں صرف چار تیندوئے رہ رہے تھے ، جن میں سے ایک کی موت 23 مارچ کی رات میں ہوگئی تھی جبکہ دوسرے دن مختصر علالت کے بعد دو تیندوئے مر گئے تھے ۔

 

تریپورہ میں بجلی نظام کے فروغ کے لئے عالمی بینک 1376 کروڑ روپے فراہم کرے گا
اگرتلہ، 11 مارچ (یو این آئی) تریپورہ میں بجلی ترسیل اور تقسیم کے دوران ہونے والے نقصان کو کم کرنے اور ریاست میں بجلی تقسیم کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لئے عالمی بینک ایک پانچ سالہ منصوبہ کے لئے 1376 کروڑ روپے فراہم کرنے پر راضی ہوگیا ہے ۔بجلی کے وزیر مانک ڈے نے آج یہاں بتایا کہ عالمی بینک تریپورہ اسٹیٹ الیکٹرسٹی کارپوریشن لمٹیڈ اور پاور گرڈ آف انڈیا لمٹیڈ کے ساتھ 13 مارچ کو وزیر اعلی مانک سرکار اور سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کے افسران کی موجودگی میں ایک سہ فریقی معاہدہ پر دستخط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے حال ہی میں شمال مشرق کی سات ریاستوں کے لئے پانچ ہزار کروڑروپے کی منظوری دی ہے لیکن تریپورہ واحد ریاست ہے جس نے پروجیکٹ کے نفاذ کے سلسلہ میں فنڈ فراہم کرنے والے ادارے کو مطمئن کیا ہے ۔

...


Advertisment

Advertisment