Today: Wednesday, September, 20, 2017 Last Update: 04:33 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

MEGHALAYA

جی این ایل اے کے چار شدت پسند گرفتار

شیلانگ، 27 مارچ (یو این آئی) میگھالیہ پولیس نے انتہاپسند تنظیم گارو نیشنل لبریشن آرمی (جی این ایل اے ) کے معاون سکریٹری انوراگ ایس سنگما سمیت تین دیگر اراکین کو آج گرفتار کرلیا۔ویسٹ گارو ہلز ضلع کے پولس سپرنٹنڈنٹ مکیش کمار سنگھ نے بتایا کہ انوراگ سنگما عرف گارو منڈیئی مارک کو انوگرے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ سنگما اپنی دوست کے ساتھ تورا سے نارتھ گارو ہلز ضلع کے کھرکوٹا جا رہا تھا کہ راستے میں پولس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضہ سے ایک ایئر گن اور تین فون برآمد ہوئے ۔تین دیگر انتہاپسندوں لنبرٹ جی مومن، تین بی مارک اور لنفورمن ایم مارک کو ویسٹ گارو ہلز ضلع کے جینگ جل علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

گھات لگا کر کئے گئے حملے میں چار پولیس اہلکار شہید، دو زخمی

شیلانگ،10 مارچ(آئی این ایس انڈیا)ایک ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم کے مسلح کیڈر کی طرف سے آج گھات لگا کر کئے گئے حملے میں چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے اور کم سے کم دو دیگر زخمی ہو گئے۔یہ حملہ میگھالیہ کے جنوبی گارو ہلز ضلع کے جنگلوں میں کیا گیا۔ابتدائی خبروں کے مطابق، پولیس کی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ضلع کے رونگارا اور باگھمارا کے درمیان ایک سرکاری دورے کے دوران پہاڑی جنگلوں کے درمیان سے گزر رہے تھے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا ’ممنوعہ گارو نیشنل لبریشن آرمی’جی این ایل اے‘کے 30عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی طرف سے پولیس کی ٹیم پر حملہ کرنے کا شبہ ہے،عسکریت پسندوں کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں چار جوان شہید ہوگئے اور کم سے کم دو زخمی ہو گئے۔‘افسر نے بتایا کہ جپسی میں جا رہے پولیس کی ٹیم پر دوپہر کے قریب گھات لگا کر حملہ کیا گیا،اس حملے کے پیچھے جی این ایل اے کیڈر کے سربراہ کمانڈر سوہن کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔زخمی جوانوں کو لے جانے کے لئے ریاستی پولیس نے ہندوستانی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر کی خدمت لی ہے جبکہ تلاشی مہم کے لئے بی ایس ایف جوانوں سمیت دیگر جوانوں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میگھالیہ پولیس ڈائریکٹر جنرل’ڈی جی پی‘راجیو مہتا بھی جائے حادثہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

بم دھماکہ میں میگھالیہ کے پانچ پولس کانسٹبل زخمی

شیلانگ،6 دسمبر(یو این آئی) میگھالیہ کے جنوبی ضلع گارو ہلز میں گارو نیشنل لبریشن آرمی (جی این ایل اے) کے مشتبہ جنگجوؤں نے آئی ای ڈی سے دھماکہ کرکے پانچ پولس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔یہ واقعہ کل دیر شام کو ولنگرا کار علاقہ میں پیش آیا۔ جب جنگجوؤں نے ریموٹ کنٹرول کا استعمال کرکے پولس اہلکاروں کو نشانہ بناکر سڑک کے کنارے نصب کئے گئے طاقتور آئی ای ڈی کا دھماکہ کیا۔ یہ پولس اہلکار چوکوٹ میں خوراک سپلائی کرنے کے بعد سیاری علاقہ کی طرف جارہے تھے۔جنوبی گارو ہلز کے پولس سپرنٹنڈنٹ لکردار سائن نے بتایا کہ اس دھماکہ میں پانچ پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے اور انہیں فوری علاج کے لے گوہاٹی منتقل کردیا گیا ہے اور باقی تین لوگوں کو مغربی گارو ہلز کے سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

...


Advertisment

Advertisment