Today: Wednesday, September, 20, 2017 Last Update: 04:38 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

MADHYA PRADESH

MADHYA PRADESH

سونیا گاندھی ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں سے ملنے کیلئے مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گی

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی مدھیہ پردیش کے ایک روزہ دورے پر کل ضلع نیمچھ آئیں گی، جہاں وہ کسانوں اور کاشتکاروں سے ملاقات کریں گی جن کھیتاں ژالہ باری اور بے موسم بارش سے تباہ ہوءي ہیں۔ ریاستی گانگریس کے نائب صدر مانک اگروال نے آج کہا کہ محترمہ سونیا گاندھی کل نءي دہلی سے بذریعہ طیارہ ضلع نیمچھ آئیں گی ، جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ متاثرہ گاؤں جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس صدر ڈیکن اور کنجد گاؤں جائیں گی جہاں وہ فصلوں کی تباہی کا جائزہ لیں گي اور متاثرہ کسانوں اور کاشتکاروں سے ملاقات کریں گی۔ اس کے بعد وہ چوکڑی گاؤں میں کسانوں سے خطاب کریں گی۔ مسٹر اگروال نے بتایا کہ محترمہ سونیا گاندھی چند دیگر گاؤں کا بھی دورہ کرسکتی ہیں۔ محترمہ سونیا گاندھی کے دورے کے پیش نظر ضروری سلامتی و حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

 

قرض میں ڈوبے کسان کی صدمے سے موت

بھنڈ، 31 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں فصل برباد ہونے کی وجہ سے پریشان ایک کسان کی صدمے سے موت ہو گئی۔ کسان پر سوسائٹی، بینک اور ذاتی طور پر لئے گئے قرض کا بوجھ تھا۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے لھار بلاک کے دبوہ تھانہ علاقے میں واقع گاؤں رنیا کے کسان دین دیال جاٹو (52) کے پاس چھ بیگھہ زمین ہے ۔ گزشتہ دنوں ہونے والی بارش ژالہ باری کی وجہ اس کی فصل مکمل طور پر برباد ہو گئی تھی۔ اس پر سوسائٹی، ضلع کوآپریٹیو بینک کے علاوہ گاؤں کے ہی کچھ لوگوں کا قرض تھا۔ سوسائٹی نے قرض کی وصولی کے لئے اس کے پاس نوٹس بھی بھیج دیا تھا۔ پریشان کسان کی پیر کو صدمے سے موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کسان نے اپنی تین بیٹیوں کی شادی کے لئے بھی لوگوں سے قرض لے رکھا تھا۔کسان کی موت کے سلسلے میں لھار رکن اسمبلی ڈاکٹر گووند سنگھ نے صحافی سے بات چیت میں کہا ہے کہ ژالہ باری سے برباد فصل کے نقصان کا اندازہ نہ کئے جانے کی وجہ سے کسان نہ صرف خود کشی کررہے ہیں۔ بلکہ بہت سے کسان صدمے سے بھی مر رہے ہیں۔ ضلع میں صد فیصد فصل ژالہ سے تباہ ہو ہوچکي ہے لیکن بھنڈ کلکٹریٹ صرف 15 فیصد نقصان کی بات کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 25 سے 30 کسان فصل برباد ہونے کی وجہ سے خود کشی کر چکے ہیں۔

 

ممتاز محل کے مقبرے کی تعمیر نو ہوگی

برہانپور، 30 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے برہانپور ضلع میں واقع بیگم ممتاز محل کے مقبرے کی تعمیر نو کی جائے گی۔ تاپتي دریا کے کنارے بنے مقبرے کی تعمیر نو کے لئے وسیع ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے ۔ محکمہ آثار قدیمہ کے نائب منتظم ایس این راج نے بتایا کہ تعمیر نو کا کام 6 ماہ میں مکمل کیا جانا ہے ۔مقبرے کے مینٹیننس ورک کے لئے ریاستی آثار قدیمہ ،محکمہ ریکارڈ اور میوزیم، اندور دفتر 39 لاکھ 82 ہزار روپے سے زیادہ کی رقم خرچ کرے گا۔واضح رہے کہ مغل دور میں جنوب کی دارالحکومت رہے برہانپور کے شاہی قلعہ میں 7 جون 1631 کو بیگم ممتاز محل نے آخری سانسیں لی تھیں۔ ان کی لاش کو چھ ماہ سے زیادہ عرصے تک دریا کنارے واقع مقبرے میں محفوظ رکھا گیا تھا۔ مغل حکمرانوں کی معلومات پر مبنی مشہور کتاب بادشاھناما میں مصنف عبد الحمید لاہوری نے بھی لکھا ہے کہ بیگم ممتاز محل کو عارضی طور پر یہاں دفن کیا گیا تھا اور ان کی اصلی قبر بھی یہیں پر ہے ۔

 

اقبال سمندرنہیں مہاساگرہیں

ڈاکٹرہری سنگھ گوروشوودیالیہ، ساگرکے وائس چانسلرپروفیسرآرپی تیواری کا اظہارخیال
ساگر(مدھیہ پردیش) 26مارچ (پریس ریلیز)اقبال سمندرنہیں مہاساگرتھے ۔ ایک اچھاشہری ہونے کے لئے جن خوبیوں اورصلاحیتوں کا ہوناضروری ہے وہ ساری باتیں علامہ اقبال نے اپنی نظم’سارے جہاں سے اچھاہندوستاں ہمارا‘میں کہہ دی ہیں۔ان خیالات کا اظہارآج ڈاکٹرہری سنگھ گوروشوودیالیہ، ساگرکے شعبۂ اردومیں قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان نئی دہلی کے تعاون سے منعقدہونے والے سالانہ خصوصی خطبہ ’اقبال لیکچرسیریز‘ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرآرپی تیواری نے اپنے صدارتی خطبہ میں کیا۔ انہوں نے زوردے کرکہاکہ علامہ اقبال نے انسانیت کاجوپیغام دیاہے وہ رہتی دنیاتک یادکیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش رہے گی کہ ہم اس یونیورسٹی کے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کے اہلکاروں کے حق میں کام کریں اور کوشش کریں کہ ہم تعلیم کا ایساماحول سازگارکریں جس کے نتیجے میں سماج کو اچھے شہری مل سکیں۔خصوصی خطیب ڈاکٹرمحمدشرف الدین ساحل نے ’عصرحاضرمیں کلام اقبال کی معنویت‘پراپناگراں قدرخطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے ہندوستان کے تناظرمیں جن خیالات کواپنی شاعری میں پیش کیاہے، ان کی معنویت ہردورمیں برقراررہے گی۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ علامہ اقبال نے مذہبی کتابوں کی تعلیمات کو اپنی شاعری میں پیش کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں دیگرمذاہب کے رہنماؤں کی تعلیمات کو بھی پیش کیااور مادیت کے خلاف آوازبلندکی۔ انہوں نے مذہب سے بالاترہوکرسوچنے اور آگے بڑھنے کاجوپیغام دیاوہ اپنی مثال آپ ہے۔ اس موقع پر پروفیسرفداء المصطفیٰ فدوی صدرشعبۂ اردووفارسی نے کہاکہ اس لیکچرسیریزکا مقصدالگ الگ موضوعات کے تحت خصوصی خطبہ کراناہے ، تاکہ طلبہ اور اساتذہ اس سے استفادہ کرسکیں۔ اس موقع پر اسکول آف لینگویجزکے ڈین پروفیسراے پی ترپاٹھی اور ڈین فیکلٹی ایفئرز پروفیسرایس پی ویاس نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ پروفیسر ایس پی ویاس نے کہاکہ اقبال گیان دھیان کاایک مرکزہیں۔ان سے بہت کچھ حاصل کرکے سماج کوصحیح راستے پرلایاجاسکتاہے۔ ڈاکٹرابوشہیم خان نے مہمانوں کے تعارف اور ڈاکٹرافضل مصباحی نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ہدےۂ تشکرڈاکٹروسیم انورنے پیش کیا۔
پروگرام میں شعبۂ ہندی کی صدرپروفیسرچندابین ، سنسکرت شعبہ کی صدرپروفیسرکسوم بھوریہ، شوسل سائنسیزکے ڈین پروفیسرایس جے سنگھ، ڈاکٹرعلیم خان، ڈاکٹرآفرین، ڈاکٹرجناردھن کے علاوہ ہندی، سنسکرت، تاریخ، سائنسیز اور ہیومنیٹیزوغیرہ کے بہت سے اساتذہ او رطلبہ نے شرکت کی۔شعبۂ اردوکے ریسرچ اسکالرز سرفرازاحمد، عمران خان، گلزارحسن، قطب الدین، حنیفہ اکبر، ارشد اور محمدیحیٰ ودیگرطلبہ وطالبات نے پروگرام کے انعقاد میں خصوصی دلچسپی لی اور کثیرتعدادمیں یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز حنیفہ اکبرکی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ریسرچ اسکالرگلزارحسن نے ترانۂ ہندی پیش کیا۔


اسمبلی کے احاطے میں کانگریس ممبران اسمبلی کی بھوک ھڑتال شروع
بھوپال، 26 مارچ (یو این آئی) بارش اور ژالہ باری سے متاثر کسانوں کے معاوضے کے مطالبے پر منگل سے مدھیہ پردیش اسمبلی احاطے میں دھرنے پر بیٹھے ریاستی کانگریس کے ارکان اسمبلی میں سے تقریبا 30 ممبران اسمبلی نے آج سے ریاستی اسمبلی کے احاطے میں غیر معینہ مدت کی بھوک ھڑتال شروع کر دی۔اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ستیہ دیو کٹارے نے اسمبلی احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ دھرنے پر بیٹھے کانگریس ممبران اسمبلی نے آج سے بھوک ھڑتال شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اس معاملے پر بات ہی نہیں کر رہی ہے ۔ ہمیں ان کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں مل رہا ہے ۔کانگریس رکن اسمبلی منگل کی شام سے اسمبلی میں دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ منگل کو دوسرے ضمنی بجٹ کو منظور کرانے اور کئی دیگر بلوں پر بحث کے لئے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا تھا۔ بجٹ منظور ہونے کے بعد کسانوں کے معاوضے کے معاملے پر تقریباً پانچ گھنٹے بحث ہوئی اور اس کے بعد ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔اس معاملے پر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے جواب سے کانگریس رکن مطمئن نہیں ہوئے اور دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ اپوزیشن کے رکن متاثر کسانوں کو 15 دن کے اندرمعاوضہ دینے ، قرض کی وصولی ملتوی کرنے ، سود معاف کرنے اور بیج اور کھاد کم شرح پر دستیاب کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اپوزیشن بجلی کے بل کی وصولی کو معاف کرنے اور جائیداد قرق کرنے کے احکامات کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کر رہی ہے ۔

 

دگ وجے پر ایم پی ہاؤس کے احاطہ میں پریس سے بات کرنے پر پابندی
بھوپال، 24مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش اسمبلی نے آج ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ پر اسمبلی کے احاطہ میں پریس کے نمائندوں سے بات چیت کرنے پر پابندی عائد کردی۔مسٹر سنگھ اسپیکر کی گیلری میں بیٹھے تھے جہاں انسپکٹر سیتا شرن شرما نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وہ بعد میں میڈیا سینٹر میں پریس سے خطاب کرنے والے تھے ۔ لیکن انہیں اسمبلی کے داخلی دروازہ کے باہر سڑک پر ہی نامہ نگاروں سے بات کرنے کے لئے مجبور کیاگیا۔مسٹرسنگھ نے کہا کہ وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کا رویہ افسوس ناک ہے لیکن وہ مجھے سچ بولنے سے روک نہیں سکیں گے ۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ جس طرح مدھیہ پردیش میں ویالم گھپلہ ہوا ہے ویسے گھپلے بی جے پی کی حکومت والی دیگر ریاستوں چھتیں گڑھ، گجرات اور راجستھان میں بھی ہوئے ہیں ، انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ویاپم گھپلے میں ملوث کے باوجود آخر مسٹر چوہان کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس گھپلہ کی سی بی آئی انکوائری ضروری ہوگئی ہے ۔

 

بورڈ کا امتحان دیتے وقت طالبہ کی موت
اندور (مدھیہ پردیش) 21 مارچ (یو این آئی)مدھیہ پردیش کی تجارتی راجدھانی اندور کے خالصہ ہائی اسکول کی دسویں درجہ کی طالبہ کی اس وقت موت ہوگئی جب وہ بورڈ کا امتحان دے رہی تھی۔یہ اطلاع پولیس نے دی۔ذرائع کے مطابق کریتیکا پرجاپتی کل امتحان گاہ میں امتحان دیتے وقت اچانک بے ہوش ہوگئی ۔ اسکول انتظامیہ نے اس کے گھروالوں کو اطلاع دی۔ اور اسے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ایس ایچ او آرڈی کناوا نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی اور رپورٹ آنے پرہی اس کی موت کے سبب کا پتہ چل سکے گا۔

 

ڈیوٹی کے دوران کانسٹیبل نے خود کشی کی
بالا گھاٹ ،21مارچ(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ میں پولس لائن میں تعینات ایک کانسٹیبل نے ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے گولی مارکرخودکشی کر لی۔پولس سے موصولہ اطلاع کے مطابق کانسٹیبل دلیپ ٹیکام نے رات کی ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے خود کشی کر لی۔ اس کی لاش صبح آکاش وانی کے دروازے پر پائی گئی۔ موقع پر اعلی پولس افسران پہنچ چکے ہیں۔پولس سپرنٹنڈنٹ گورو تیواری کے مطابق کانسٹیبل کی خود کشی کے وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ معاملے کی جانچ کے لئے ایف ایس ایل کی ٹیم کوچھندواڑہ سے بلایا گیا ہے ۔کانسٹیبل کی ٹیکام ضلع پولس میں 1997میں تعیناتی ہوئی تھی۔کلپا گاؤں کے رہنے والے کانسٹیبل کے دو بچے ہیں۔ وہ پولس کالونی بالاگھاٹ میں رہتا تھا۔

 

بی جے پی ریاستی ورکنگ کمیٹی کا اعلان
بھوپال، 21 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی عہدیداروں اور ورکنگ کمیٹی کا آج اعلان کر دیا گیا۔ پارٹی کے ریاستی صدر نند کمار سنگھ چوہان کے عہدہ سنبھالنے کے تقریبا چھ ماہ سے بھی زیادہ عرصہ بعدمنتخب کی گئی اس ایگزیکٹیو میں 10 نائب صدر اور چارجنرل سکریٹریوں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے ۔ورکنگ کمیٹی میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں رگھونندن شرما اور راکیش سنگھ کو نائب صدر بنایا گیا ہے ۔ پارٹی صدر نے اپنی ٹیم میں 11 خواتین کو بھی جگہ دی ہے ۔ وہیں الزامات کے گھیرے میں آنے کے بعد حاشیہ پر چلے گئے سابق رکن اسمبلی دھرو نارائن سنگھ کو بھی پارٹی نے ایک بار پھر ریاستی ورکنگ کمیٹی میں شامل کیا ہے ۔سرکاری معلومات کے مطابق دلیپ سنگھ بھوریا، رگھونندن شرما، راکیش سنگھ، محترمہ اوشا ٹھاکر، محترمہ انجو ماکھیجا، محترمہ انسوئیا اوئکے ، ویدپرکاش شرما، اجے پرتاپ سنگھ، وجیش لوناوت اورمنورنجن مشرا کو ریاستی نائب صدر بنایا گیا ہے ۔پارٹی کی تنظیم کے جنرل سکریٹری کے عہدے پر اروند مینن برقراررہیں گے ۔وہیں پارٹی نے اپنے چارجنرل سکریٹریوں کے طور پر ونود گوٹیا، بنشی لال گرجر، اروند بھدوریا اور منوہر اونٹوال کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔


فرضی امتحان: مرکز کے سربراہ کے خلاف ایف آئی آردرج
بھنڈ، 21 مارچ (یو این آئی) بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن مدھیہ پردیش(ایم پی بی ایس ای) کی جانب سے منعقد ہائی اسکول اور ہائر سکینڈری کے امتحانات میں نقل روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ اورمحکمۂ تعلیم کی تمام ترکوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔ فرضی امتحان کے معاملے میں ضلع میں ایک مرکزکے سربراہ کے خلاف معاملہ بھی درج ہوا ہے ۔ضلع تعلیمی افسر دیپک کمار پانڈے نے بتایا کہ سدھ ونایک ڈی ایڈ کالج ایگزامنیشن سینٹر کے صدر آر بی ایس سینگر نے ہائی اسکول اور ہائر سکینڈری کے تین امتحانات میں 22 طالب علموں کی جگہ پر دوسرے کسی کو بیٹھا کر امتحان دلوایا۔ کل مذکورہ ایگزام سینٹر پر ان کی جگہ نئے سینٹر سربراہ کو تعینات کیا گیا تب اس گڑ بڑ کا پردہ فاش ہوا۔ اس کی وجہ سے مرکز کے سربراہ کے خلاف بھنڈ دیہات تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے ۔سرکاری معلومات کے مطابق امتحان شروع ہونے کے بعد سے اب تک جانچ کے دوران 1750 نقل کے معاملات سامنے آئے ہیں ۔سی ایس پی ویریندر سنگھ تومر نے بتایا کہ مرکز کے سربراہ آر بی ایس سینگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ معاملے کی جانچ کے بعد ان کی گرفتاری کی جائے گی۔

 

کمسن لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کے ملزم گرفتار

ستنا، 20 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں پولیس نے ایک لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کے ملزم دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 17 مارچ کی شام اچیھرا تھانہ علاقے کے کدھلي گاؤں کے دو نوجوان سونو سنگھ اور اشوک کشواہا اپنے پڑوس میں رہنے والی ایک لڑکی (17) کو موٹر سائیکل پر گھمانے کا لالچ دے کر ساتھ لے گئے تھے ۔ بعد میں ملزمان نے لڑکی کو میھر لے جا کر اس کے ساتھ منہ کالا کیا۔
لڑکی کے اہل خانہ نے اس بارے میں جمعرات کو شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے ملزم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

 

بی جے پی ممبر اسمبلی پر کانٹریکٹر کو قتل میں پھنسانے کی دھمکی دینے کا الزام

بھنڈ،مدھیہ پردیش ،18 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لجسلیچر پارٹی کے لیڈر نریندر سنگھ کشواہا پرمقامی ریت کے ٹھیکیدار سے مبینہ طور سے ناجائزرقم کا مطالبہ کرنے اور اسے پورا نہ کرنے پر اسے قتل کے الزام میں پھنسانے کی دھمکی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔تاہم ، ممبر اسمبلی نے ان الزامات کی تردید کی ہے اوراسے ان کے خلاف سازش قرار دیا ہے ۔کانٹریکٹر ابھیندر سنگھ چوہان اترپردیش کے ایٹاوا شہر کے رہنے والے ہیں۔آج انہوں نے ایک آڈیو جاری کیا ہے جس میں بی جے پی کے لجسلیچر پارٹی کے لیڈر نریندر سنگھ کشواہا کی آواز ہے جس میں وہ ان سے ناجائز رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ بد زبانی سے پیش آرہے ہیں۔انہوں نے شام تک رقم پہنچانے کی بھی بات کہی ہے ۔اس آڈیو میں مسٹر کشواہا مسٹر چوہان سے 5لاکھ روپئے کا مطالبہ کرتے سنے جار ہے ہیں اور انہوں نے ان کے ذریعہ لئے گئے حالیہ ٹھیکے میں ہونے والے فائدے میں سے 25فیصد شیئر کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔مسٹر چوہان نے اس آڈیو کو آج ضلع کلکٹر مدھوکر اگنے ، سپرنٹنڈنٹ آف پولس ونیت کھنہ و مقامی صحافیوں کو سونپا ہے ۔مسٹر چوہان نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ گذشتہ تین ماہ قبل انہوں نے چار لاکھ روپئے ممبر اسمبلی کو دئے تھے ۔انہوں نے مسٹر کشواہا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں مطلوبہ رقم جلد از جلد فراہم نہ کی گئی تو انہیں قتل کے معاملے میں پھنسادیا جائے گا۔

 

سب انسپکٹروں کی پٹائی کرکے ، لاک اپ سے آر ایس ایس کارکنوں کو نکالنے کی کوشش

بڑوانی، 17 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع بڑواني ہیڈکوارٹر میں کوتوالی پولیس نے آر ایس ایس کے دو کارکنوں کو لاک اپ سے باہر نکالنے کی کوشش کرنے کے دوران دو سب انسپکٹروں کو زخمی کرنے کے الزام میں وشو ہندو پریشد کے ضلع کنوینر کے خلاف معاملہ درج کیا ہے ۔ دوسری طرف پولیس سپرنٹنڈنٹ نے وشو ہندو پریشد کے میمورنڈم کے بعدمعاملے کی جانچ کی ہدایت دی ہے ۔بڑواني کوتوالی کے سٹی انسپکٹر امر سنگھ پوار نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے شہر کے پنواڑي محلے میں روہن اور وشال نامی نوجوانوں کو مبینہ طور پر پیر کی صبح تلوار کے ساتھ نعرے بازی کرتے دیکھ کر پٹائی کردی تھی۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر دونوں کو تھانے میں لا کر لاک اپ میں رکھا گیا۔ اسی دوران وشو ہندو پریشد کے ضلع کنوینر بھوپندر جاٹ نے کوتوالی میں داخل ہوکر کرسی پھینک دی اور لاک اپ کو کھول کر دونوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران جاٹ کو روکنے کی کوشش کر نے والے دو سب انسپکٹر راہل ریکوار اور رام سنگھ گوندیا کو ہاتھا پائی کے دوران چوٹیں بھی آئیں۔ انہیں ضلع اسپتال لے جا کر علاج کرایا گیا اور بھوپندر جاٹ کے خلاف کیس رجسٹرڈ کر لیا گیا۔دوسری طرف روہن اور وشال کی شکایت پر انہیں پیٹنے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف بھی کیس درج کیا گیا ہے ۔ پیر کی شام وشو ہندو پریشد نے بڑواني کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو میمورنڈم سونپ کرکے الزام لگایا کہ بھوپندر جاٹ کو کوتوالی میں ایک درجن پولیس اہلکاروں نے گھیر کر جم کر پیٹا اور زبردستی شراب پلائی گئی۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جاٹ کے خلاف جھوٹا کیس درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر تین دن کے اندر اندر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو احتجاج کیا جائے گا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ تلک سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ کو جانچ کرکے رپورٹ سونپنے کی ہدایت کی ہے ۔

جج کے بیٹے نے ٹرین میں 9 برس کی بچی کے ساتھ چھیڑ خانی کی
ہوشنگ آباد، 17 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے اس ضلع کے اٹارسی میں چلتی ٹرین میں 9 برس کی ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کے الزام میں ریلوے پولیس (جی آر پی) کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے تینوں ملزمان کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ اس معاملے کا کلیدی ملزم ایک جج کا بیٹا ہے ۔جی آر پی کے ذرائع کے مطابق کلیدی ملزم پیوش دوبے اور اس کے دو ساتھیوں آلوک مشرا اور مہی راج کو پیر کو گرفتار کرنے کے بعد اٹارسی میں ہی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے تینوں کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ یہ تینوں ملزمان پیشے سے وکیل بتائے جاتے ہیں اور سیول جج کا امتحان دے کر جبلپور سے اتوار کی رات میں جبل پور اندور اوون نائٹ ایکسپریس کے کوچ نمبر ایس 9 میں سوار تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ کلیدی ملزم پیوش کھنڈوا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں تعینات ایک جج کا بیٹا ہے ۔ تینوں نے ٹرین میں سوار ہونے کے بعد رات میں شراب پی۔ مبینہ طور پر مسافر ٹکٹ چیکر (ٹی ٹی ای) نے بھی شراب پینے کی بات پر زیادہ اعتراض نہیں کیا۔بتایا جاتا ہے کہ اسی کوچ میں 9 برس کی اسکیٹنگ کی قومی کھلاڑی اپنے والدین کے ساتھ بھوپال جارہی تھی ۔ملزمان نصف شب میں مڈل برتھ پر سوئی ہوئی لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگے ۔ شورمچانے پر اس کے والدین اور دیگرمسافر بیدار ہوگئے اور انہوں نے ملزم کی بری طرح پٹائی کرنے کے بعد تینوں کو اٹارسی میں جی آر پی کے حوالے کردیا۔جی آر پی نے کل ہی تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت کے حکم پر انہیں پندرہ دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ ملزم پیوش کی عمر 35 برس سے زائد بتائی گئی ہے ۔ اس کے خلاف چھیڑخانی کے علاوہ بچوں کے تحفظ سے متعلق قانون کے تحت بھی معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
 

عورت کو فروخت کرنے کی کوشش، 2 گرفتار

بڑوانی، 14 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی میں ایک شادی شدہ عورت کو فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں پولیس نے ایک عورت سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔راج پور تھانہ کے سب ڈویژنل افسر پی ایس بگھیل نے بتایا کہ جلوانیہ کے رہنے والے کلیم عرف کلیم اور اس کی بیوی درگا بائی کو گرفتار کرکے راج پور میں واقع عدالت میں پیش کیا گیا، دونوں ملزمین اجنڈ کی رہنے والی شادی شدہ عورت(26 سال) کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ عورت جلوانیہ میں پرانے ٹائروں کی خرید فروخت کرنے والے نریندر پوار کے بیوی ہے ۔ نریندر کی شراب پینے کی عادت کے سبب دونوں میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے ۔ اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں کے مکان میں کرایہ دار کریم نے عورت کو لالچ دیا کہ اگر وہ اپنے شوہر نریندر کو چھوڑ دے تو وہ اس کی شادی کسی رئیس شخص سے کرا دے گا اور اس کی 20 ماہ کی بیٹی کی بھی پرورش کرے گا۔ عورت اس کے جھانسے میں آکر یکم مارچ کو گھر چھوڑ دیا اور ملزمین کے ساتھ چلی گئی۔ دریں اثنا متاثرہ نے ایک شخص سے اس کے سودے کی بات سن لی اور اس کی مخالفت کی۔ اس بات سے گھبرا کر چاروں ملزمین نے اسے اندور میں چھوڑ دیا۔ بعدازاں متاثرہ نے ایک شخص کے موبائل فون سے اپنے شوہر سے رابطہ کیا۔ اس کے شوہر نے آٹھ مارچ کو جلوانیہ تھانہ میں اس کی گمشدگی کا معاملہ درج کرایا تھا۔ بیوی سے رابطہ ہونے پر پولیس فورس کے ساتھ وہ اسے واپس لے آیا۔عورت نے اپنے شوہر اور پولیس کو پوری کہانی سنائی، جس کی بنیاد پر پولیس نے کلیم اور درگا کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

 

ہیلمٹ نہیں پہننے پر دینا ہوگا جرمانہ

اجین، 13 مارچ (یو این آئی) گاڑیوں کے بڑھتے حادثات کے مدنظر مدھیہ پردیش کے اجین میں آئندہ یکم اپریل سے ٹو وہیلر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ ہیلمٹ نہیں پہننے والوں کو پہلے سے ڈھائی گنا زیادہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ایس پی ایم ایس ورما نے بتایا کہ ٹو ہیلر ڈرائیوروں کے حادثہ میں ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے ہیلمٹ نہیں پہننے والے ڈرائیوروں کا جرمانہ 100 روپے سے بڑھاکر 250 روپے کردیا گیا ہے ۔ پولیس یکم اپریل سے اس قانون کو نافذ کرنے کے لیے خصوصی مہم چلائے گی۔ایس پی نے بتایا کہ ہیلمٹ پہننے کا ماحول بنانے کے لیے سماجی تنظیموں کی بھی مدد لی جائے گی۔

 

مذہبی مقام پر قابل اعتراض چیزیں پھینکے جانے پر کشیدگی

سیونی،مدھیہ پردیش:ضلع ہیڈ کوارٹر میں ہڈی گود...


Advertisment

Advertisment