Today: Thursday, November, 23, 2017 Last Update: 03:47 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

Arunachal Pradesh

Arunachal Pradesh

صحافیوں پر حملہ کے خلاف اروناچل پردیش میں میڈیامتحد

ایٹہ نگر،02فروری(یو این آئی) اروناچل پردیش کے تمام میڈیا اہلکاروں نے گذشتہ سنیچر کو ایک خاتون صحافی و ایک ویڈیو جرنلسٹ کے ساتھ آسام پولس کے ذریعہ کئے گئے مظالم کی سخت مذمت کی ۔اروناچل پریس کلب(اے پی سی) اروناچل پردیش یونین آف ورکنگ جرنلسٹ(اے پی یو ڈبلیو جے )و اروناچل الکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے ممبران نے آسام کی راجدھانی گوہاٹی کے لاتا سل پولس اسٹیشن میں صحافیوں کے ساتھ ہوئے برے سلوک اور مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔صحافیوں نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں میڈیا کی آزادی کے لئے اس طرح کا واقعہ بہت سنگین ہے ۔انہوں نے گوہاٹی کی میڈیا اہلکاروں سے بھی تعاون کی اپیل کی ۔اروناچل پریس کلب کی اچانک طلب کی گئی میٹنگ میں اے پی سی کے صدر چوپا چیدا، اے پی یو ڈبلیو جے کے صدر اجنگ پرٹین و اے ای ایم اے کے صدر تارو چتنگ نے متاثرین کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم پولس افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔انہوں نے الکٹرانک میڈیا فورم آف آسام کو ایک خط لکھ کر اروناچل میڈیا بارادری کی اخلاقی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

تاجر کے قتل کے کیس میں مزید تین پکڑے گئے

ایٹانگر، 17 ستمبر (یو این ائی)اروناچل پولیس نے ایک ممتاز تاجر کے پی چاکو کے وحشیانہ قتل کے سلسلہ میں مزید تین افراد کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ایس پی کے مطابق سیو پی کوروولا نے پریس ریلیز کے ذریعہ مطلع کیا کہ شہر کی پولیس نے ہولونگی علاقہ میں جال بچھاکر کل تین افراد کو پکڑ لیا ان کے پاس ایک پستول، چار کاتوس ایک مسروقہ موٹر سائیکل ، موبائل فون اور 9 سم کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر گولی چلائی اور بھاگنے کی کوشش کی جواباً پولیس نے بھی گولی چلائی اور تینوں ملزمان کو پکڑ لیا گیا ہے۔ وہ گولی لگنے سے زخمی ہیں اس لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اب تک چاکو کے اغوا اور قتل میں کل ملاکر سات گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔چاکو کو 28 اگست کو اغوا کیا گیا تھا کئی دن بعد ان کی مسخ لاش برآمدہوئی تھی۔

...


Advertisment

Advertisment