Today: Wednesday, September, 20, 2017 Last Update: 04:50 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

Latest News

عازمین حج کی منیٰ روانگی شروع، 52لوگوں کا انتقال !

عازمین حج کی منیٰ روانگی شروع، 52لوگوں کا انتقال !

نئی دہلی / جدہ،9ستمبر، ایس ٹی بیورو : مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے چانسلر ظفر یونس سریش والا کی قیادت میں حج خیر سگالی وفد عازمین حج کے مسائل پر نظر رکھنے ، ان کی مشکلات کو دور کرنے ، سفر حج کو کامیاب بنانے نیز سعودی حکومت کیساتھ دو طرفہ بات چیت اور دیگر موضوعات پر گفت و شنید کے لئے مکة المکرمہ پہنچ چکا ہے ۔خیر سگالی وفد نے مکة المکرمہ پہنچ کر کے حج انتظامات کا جائزہ لیا۔انڈین حج مشن کے میڈیا سینٹرکی جانب سے سوشل میڈیا پر دی گئی اطلاعات کے مطابق وفد نے سفیر ہند برائے سعودی عرب (ریاض) احمد جاوید ،قونصلیٹ جنرل جدہ محمد نوررحمٰن شیخ سے حج سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور حجاج کرام کی قیام گاہوں میں پہونچ کر ان سے ان کی خیریت دریافت کی۔ وفد نے حج مشن کے تحت چلائی جارہی سہولیات کا جائزہ لینے کےساتھ مختلف جگہوں کا معائنہ بھی کیا ۔ 
دوسری طرف انڈین حج مشن کی جانب سے سوشل میڈیا پر دی گئی اطلاعات کے مطابق عرفات اور جمرات میں ٹینٹ اور دیگر سہولیات کے انتظامات کو پورا کرلیا گیا ہے ۔ خبر کے مطابق سبھی طرح کی سہولیات سے سج دھج کر عرفات اور)
جمرات تیار ہیں اور ٹینٹ /شامیانے پوری طرح سے عازمین کی سہولیات کے لئے لگادیئے گئے ہیں ۔ قونصلیٹ جنرل جدہ محمد نور رحمان شیخ کی جانب سے دی گئی اطلاعات کے مطابق عازمین حج مغرب کی نماز کے بعد منیٰ کے لئے روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں اور کل صبح تک وہ منیٰ پہنچ جائیںگے ۔ قونصلیٹ جنرل جدہ محمد نور رحمان شیخ کی اطلاعات کے مطابق اب تک 52عازمین حج کی موت ہوچکی ہے جس میں سے 49کا تعلق حج کمیٹی آف انڈیا اور تین کا تعلق پی ٹی او( پرائیویٹ ٹور آپریٹر) سے ہے ۔ واضح رہے کہ اس سال ایک لاکھ 36ہزار بیس حاجی فریضہ حج کی ادائیگی کررہے ہیں جس میں سے اب تک 52لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔عزیزیہ میں قیام کرنے والے حجاج کرام کے لیے 24 گھنٹے بس سروسز مہیا کرائی گئی ہیں اور حج مشن اپنے کام میں رات دن مصروف عمل ہے ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق حج مشن کے تحت قائم کردہ ڈسپنسریوں سے مستفید ہونے والے حجاج کرام کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 964 ہے۔قونصلیٹ جنرل جدہ کی جانب سے دی گئی اطلاعات کے مطابق اب تک 99ہزار 904 عازمین بیت اللہ حج کمیٹی کے ذریعہ پہنچ چکے ہیں جبکہ 36ہزار عازمین پی ٹی او کے ذریعہ پہنچ چکے ہیں ۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زیر علاج ہندوستانی مریضوں کی تعداد 99تک پہونچی۔قارئین کو بتادیں کہ ظفر یونس سریش والا نے مکہ روانہ ہونے سے قبل سیاسی تقدیر سے بات چیت میں اس با ت کی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ سعودی عرب جاکر ہندوستان اور سعودی کے مابین رابطہ کے پل کا کام کریںگے اور ان کی کوشش ہوگی کہ سعودی عرب بھار ت میں پیسہ لگائے تاکہ ہماری معیشت مزید بہتری کی جانب گامزن ہوسکے ۔ 
 
...


Advertisment

Advertisment