Today: Wednesday, September, 20, 2017 Last Update: 04:50 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

Latest News

راہل وزیراعظم بنیں اور مندر -مسجدتنازعہ حل کریں

راہل وزیراعظم بنیں اور مندر -مسجدتنازعہ حل کریں

 
ایودھیا، 09 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج یہاں مشہور مندر ھنومان گڑھی کے درشن کئے ۔ دیوریا سے دہلی تک کسان یاترا لے کر نکلے راہل گاندھی نے اپنے چوتھے پڑا¶ میں ایودھیا کے مشہور ھنومان گڑھ¸ مندر میںہنومان جی کے درشن کئے ۔ پوجا ارچنا کی اور سادھو سنتوں سے آشیرواد لیا۔ انہوں نے آل انڈیا اکھاڑہ احاطے کے سابق صدر گیان داس سے بھی ملاقات کی۔قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ وہ ھنومان گڑھ¸ سے چند قدم دور واقع متنازعہ’رام جنم بھومی‘بھی جائیں گے لیکن وہ نہیں گئے ۔ مسٹر گاندھی کی دادی اور سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی بھی ھنومان گڑھ¸ میں کئی بار درشن کر چکی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ مسٹر گاندھی نے اپنی دادی کی پیروی کرتے ہوئے ہنومان جی کے درشن کئے اور کانگریس کے اقتدار میں واپسی کے لئے دعا کی۔دوسری طرف، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسٹر گاندھی کے اس پروگرام کو سیاسی درشن بتایا ہے ۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری وجے بہادر پاٹھک نے کہا کہ اقتدار سے باہر رہنے پر ہی نہرو -گاندھ¸ خاندان کو ہنومان جی کی یاد آتی ہے ۔ اقتدار میں رہنے پر کانگریس کا یہ سب سے اعلی خاندان بھگوان کو شاید ہی یاد کرتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہنومان جی کے درشن سے مسٹر گاندھی یا کانگریس کو کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے کیونکہ کانگریس نائب صدر کا یہ پروگرام سیاست سے متاثر ہے ۔مسٹر گاندھی نے درشن کے بعد فیض آباد شہر میں سماج وادی مفکرآچاریہ نریندر دیو اور کچھ دیگرمجاہدین آزادی کے مجسموں پرگلہائے عقیدت پیش کیا۔ وہ پورا بازار میں کھاٹ سبھا کرنے کے بعد امبیڈکر نگر جائیں گے ۔ ان کا مشہور کچھوچھا شریف کی درگاہ میں چادر چڑھانے کا بھی پروگرام ہے ۔
ادھرآل انڈیا اکھاڑہ کونسل کے سابق صدر اور ھنومان گڑھ¸ کے مھنتھ گیان داس نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو آج وزیر اعظم بننے کا آشیرواد دیا۔ مسٹر گاندھی سے تقریبا 20 منٹ علیحدہ کمرے میں بات کرنے کے بعد مسٹر گیان داس نے "یواین آئی" کو فون پر بتایا،''میں نے راہل گاندھی کو وزیر اعظم بننے کا آشیرواد دیا ہے اور ان سے کہا کہ آپ وزیر اعظم بنیں اور یہاں کے مندر مسجد تنازعہ کا حل کریں۔ میں نے ان سے کہا کہ مندر مسجد تنازعہ سیاسی وجوہات سے کافی پیچیدہ ہو گیا۔ آپ اس پر غور کریں۔ میرا آشیروادد ہے کہ آپ وزیر اعظم بن کر اس تنازعہ کو حل کرنے میں کامیاب ہوں''۔ مسٹر گیان داس نے کہا کہ تقریبا 20 منٹ ان سے ہوئی تنہائی میں بات چیت کافی اہم تھی۔ انہوں نے میری باتوں کو بغور سنا۔کچھ سوالات پر خاموشی اختیار کی لیکن کئی کا جواب بھی دیا۔ بات چیت کی مکمل تفصیل تو مسٹر گیان داس نے نہیں بتائی لیکن کہاکہ راہل گاندھی اچھے انسان ہیں اور ان میں سننے کا مادہ ہے 
انہوں نے کہا کہ وہ ایودھیا میں ایک مسجد کی مرمت کرا رہے ہیں۔ مسجد ھنومان گڑھ¸ کی املاک ہے ۔ مسٹر گاندھی کو جب اس کی اطلاع دی گئی تو وہ بہت خوش ہوئے اور کہا کہ ملک کی حقیقی ثقافت یہی ہے ۔ ایک مہنتھ مقامی مسلمانوں سے مل کر مسجد کی مرمت کرا رہا ہے اس سے زیادہ سکون دینے والی بات اور کیا ہو سکتی ہے ۔ اس سے قبل کانگریس نائب صدر نے ھنومان گڑھ¸ میں درشن کئے ۔
دوسری جانب کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران عوام سے کیا گیا وعدہ پورا نہ کرنے والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومت نے بھولے بھالے عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔کسان یاتراکے تحت مسٹر گاندھی نے آج یہاں سخت سیکورٹی کے درمیان سرکٹ ہا¶س سے روڈ شو کی شروعات کی۔سول لائن میں گاندھی پارک ہوتے ہوئے رکاب گنج، کملا نہرو بھون کانگریس پارٹی دفتر، چوک، ریڈگنج چوراہے پر روڈ شو کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی بھیڑ موجود تھی۔ اس دوران دیوکال¸ میں خواتین نے مسٹر گاندھی کی آرتی بھی اتاری۔دیوکال¸ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت غریبوں اور کسان مخالف ہے ۔اس نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا نہیں کیا۔ مرکزی حکومت نے غریب عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ کالا دھن واپس لائیں گے جس سے ہر غریب کے اکا¶نٹ میں 15-15 لاکھ روپے آ جائے گا مگر ان کا یہ وعدہ اب تک نامکمل ہے ۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ ریاست میں اگر کانگریس کی حکومت بنی تو کسانوں کا قرض معاف اور بجلی کا بل نصف کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔یاترا کے کانگریس پارٹی دفتر پہنچنے پر مسٹر گاندھی نے کملا نہرو کے تصویر پر پھولوں کی مالا چڑھائی ۔ روڈ شو کے دوران چوک میں حیدری مسجد کے امام سید شمیم [؟][؟]حیدر نے راہل گاندھی کو صافا باندھ کر تمام مذاہب میں ہم آہنگی کی دعائیں دیں۔ سکھ طبقے نے بھی راہل گاندھی کا استقبال کیا۔روڈ شو میں خواتین اور بچوں کی شرکت زیادہ دکھائی دی۔ کنارے کھڑے لوگ راہل گاندھی کو ہی نہار رہے تھے اور راہل ہاتھ ہلا کر سب کا شکریہ ادا کر رہے تھے ۔ شہر میں جگہ جگہ استقبالیہ دروازے بنائے گئے تھے۔اس دوران کانگریس پارٹی کے سابق ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری، کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر مہنت گریشپتی ترپاٹھی، شہر کانگریس صدر راجندر پرتاپ سنگھ، ضلعی صدر رام داس ورما، کانگریس ترجمان شیتلا پاٹھک، کانگریس کے ریاستی سیکرٹری سنیل پاٹھک ، سینئر کانگریسی رہنما کے . کے . سنہا، خواتین ضلعی صدر مدھو پاٹھک، کانگریسی لیڈر ہنومان ترپاٹھی، کانگریسی لیڈر وید سنگھ کمل سمیت بڑی تعداد میں کانگریسی رہنما موجود تھے ۔
 
...


Advertisment

Advertisment