Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 12:45 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہاشم آملہ نے توڑاوراٹ کوہلی کاریکارڈ

 

سب سے کم میچوں میں 5000رنزبنائے
کنگس میڈ17جنوری(آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ نے جمعہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 48.2اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر279رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی اس اننگز میں ہاشم آملہ نے 66رنز بنائے اور اپنی اننگز کے دوران ون ڈے کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔آملہ نے 54رنز بناتے ہی اپنے 104ویں میچ (101ویں اننگز)میں 5000ون ڈے رنز مکمل کئے۔ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 5000رنز بنانے کا ریکارڈ اس سے پہلے ویوین رچرڈس (126 میچ، 114 اننگز) اور وراٹ کوہلی (120 میچ، 114اننگز)کے نام تھا۔واضح رہے کہ ہاشم آملہ نے وراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ گزشتہ دنوں توڑا تھا۔آملہ نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 17سنچری (98 اننگ میں)لگانے کا ریکارڈ بنایا ہے جبکہ کوہلی نے یہ ریکارڈ 112اننگز میں بنایا تھا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں آملہ کی یہ ریکارڈ اننگز کام آئی اور جنوبی افریقہ 61رنز سے یہ میچ جیت گیا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment