Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:34 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں شکست دی

 

ڈربن17جنوری(آئی این ایس انڈیا)ڈیل اسٹین نے کرس گیل کی چھوٹی لیکن دھواں دھار اننگز کو ختم کرنے کے ساتھ جنوبی افریقہ کے لئے کنگس میڈ میں ہوئے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کا راستہ صاف کر دیا۔میزبان ٹیم نے ڈرک ورتھ لوئس کے تحت ویسٹ انڈیز کو 164رنز پر آل آؤٹ کرتے ہوئے 61رنز سے جیت درج کی۔جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کل 48.2اوورز میں آٹھ وکٹ پر 279رن بنائے تھے جب بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔اس کے بعد مہمان ٹیم کے لئے ہدف کم کرکے 32اوورز میں 225رنز کر دیا گیا۔گیل نے ویسٹ انڈیز کو زوردار شروعات دلائی اور ڈیون اسمتھ کے ساتھ مل کر پہلے چھ اوورز میں پہلے وکٹ کے لئے 51رنز کی شراکت کی۔گیل نے 24گیندوں میں 41رنز بنائے جس میں دو چھکے اور پانچ چوکے جمائے۔گیل اسٹین کی گیند پر وکٹ کیپر اے بی ڈی ویلیرس کو کیچ تھماکر آؤٹ ہو گئے۔جنوبی افریقی بالر ورنون فلینڈر نے اگلے اوور میں لیون جانسن کو پویلین بھیج دیا اور اس کے بعد مہمان ٹیم وقفے وقفے پر وکٹ گنواتی رہی۔ڈ ویلیرس کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔اس سے پہلے ہاشم آملہ(66)، اے بی ڈویلیرس(81)اور ڈیوڈ ملر(70)کی نصف سنچریوں کی مدد سے جنوبی افریقہ نے اننگز کے 1.5اوور باقی رہتے بارش کی وجہ سے کھیل روکے جانے تک آٹھ وکٹ کے نقصان پر 279رن بنائے تھے۔جنوبی افریقہ نے ابتدائی دو وکٹ جلدی کھو دئے لیکن اس کے بعد ڈویلیرس نے آملہ کے ساتھ 99رنز اور ملر کے ساتھ 123رن کی شراکت بنا کر ٹیم کو بحران سے نکالا۔آملہ نے 54رنز بناتے ہی اپنے 104ویں میچ میں پانچ ہزار ون ڈے رنز پورے کئے۔بائیں ہاتھ کے ملر نے بھی تیز رنز بٹورتے ہوئے 68گیندوں میں 70رن بنائے۔اگرچہ ملر کے آؤٹ ہونے کے بعد میزبان ٹیم کے رنز پر روک لگ گیا اور 9.1اوور میں صرف 41رنز بنے اور چار کھلاڑی پویلین لوٹے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیز گیند بازوں جیروم ٹیلر اور آندرے رسل نے دو دو وکٹ لئے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment