Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:46 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ کو ذہن میں رکھ کرمہم کی شروعات کریگی ٹیم انڈیا

 

سہ رخی سریزمیںآ ج آسٹریلیا کے مد مقابل ہوگا ہندوستان
میلبورن17جنوری(آئی این ایس انڈیا)ایک ماہ بعد اپنے عالمی کپ خطاب کے دفاع کے لئے تیار ہندوستان کل یہاں سہ رخی سیریز کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف جیت درج کر کے یہ ثابت کرنا چاہے گا کہ ورلڈ کپ کو لے کر اس کی تیاریاں صحیح سمت میں ہیں۔سہ رخی سیریزمیں ہندوستان اپنی ٹیم کو لے کر استعمال کر سکتا ہے لیکن عالمی کپ میں اترنے والی ٹیم کا صحیح مجموعہ حاصل کرنے سے ٹیم میں اعتماد کا احساس بڑھے گا۔حال میں ختم ہوئی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 2-0سے ہارنے کے بعد کھیل کے نئے فارمیٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کی امید ہے۔میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں تقریبا دو ہفتے پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد دھونی اسی میدان پر بین الاقوامی کرکٹ کے محدود اوورز کے فارمیٹ میں واپسی کریں گے اور ٹیم انڈیا کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔دھونی کو سب سے پہلے سلامی بلے بازوں کی جوڑی کو لے کر کوئی ٹھوس فیصلہ کرنا ہوگا۔
ہندوستان عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں ہونے والے مقابلے سے کرے گا لیکن اس سے پہلے ہندوستان کی سلامی بلے بازوں کی جوڑی کو لے کر صورتحال بہت زیادہ صاف نہ ہونا قابل تشویش ہے۔اتوار کو ہونے والے مقابلے سے پہلے ٹیم مینجمنٹ یہ فیصلہ کرنے میں ناکام رہا ہے کہ شیکھر دھون کے ساتھ اجنکیا رہانے یا روہت شرما میں سے کون بلے بازی آرڈر کا آغاز کرے گا یا چونکاتے ہوئے کسی تیسری ممکنہ جوڑی کو اتارا جائے گا۔سلامی بلے بازوں کے انتخاب کا باقی بلے بازی آرڈر پر بھی اثر پڑے گا۔اگر رہانے دھون کے ساتھ اننگز کا آغاز کرتے ہیں تو روہت کو کس آرڈر پر اتارا جائے گا، اگر روہت اننگز کا آغاز کرتے ہیں تو غالبا رہانے کو چوتھے نمبر پر اتارا جائے گا جس میں آرڈر کو لے کر وہ آرام دہ محسوس نہیں کرتے یا پھر وراٹ کوہلی کو ان کے پسندیدہ تیسرے مقام سے اوپر کیا جائے گا جو سری لنکا کے خلاف گھریلو سیریز میں کیا جا چکا ہے۔ ٹیم کی نیٹ پریکٹس سے بھی اسے لے کر صورتحال واضح نہیں ہو پائی۔ امباتی رائیڈو اور اسٹورٹ بننی سمیت بغیر کسی خاص ترتیب کے بلے بازی کر رہے بلے بازوں نے صحیح مظاہرہ کیا۔
دھونی دوسری چیزوں خاص کر سہ رخی سیریز کو لے کر بات کرنے پر مائل نظر آئے۔انہوں نے میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں مختلف چیزیں کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہندوستانی ون ڈے کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس کم سے کم چار اور فائنل میں پہنچنے پر پانچ میچ ہوں گے۔میدان پر اترنے والی ہمارے ٹیم کا مجموعہ صحیح ہو یہ ہمارے لئے اہم ہے لیکن ہم ہلکی چوٹوں سے شکار کھلاڑیوں پر زور نہیں دیں گے تاکہ ان کی چوٹیں اور نہ بڑھیں،ہم ضرورت پڑنے پر انہیں اضافی وقت دیں گے،ہم اسی کے مطابق کام کے بوجھ کو سنبھالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماحول کے موافق ڈھلنا بہت اہم ہے،ہمیں عالمی کپ میں بھی اسی طرح کے وکٹیں ملیں گی لیکن اس وقت ہمیں موجودہ چیزوں پر توجہ دینی ہوگی،یقینی طور پر ہمارے پاس کچھ منصوبے ہیں جن پر ہم عمل کرنا چاہتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہمیں ایسا کرنے میں خود پر کتنا یقین ہے،وہ تمام چیزیں کھیل میں آ جائیں گی، اس لئے دو بہت اچھی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے حساب سے یہ ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔اس سے کل کے میچ میں رویندر جڈیجہ اور شرما کے کھیلنے کی امید نہ کے برابر رہ گئی ہے۔دھونی نے 17رکنی ٹیم میں شامل دھول کلکرنی اور موہت شرما کو لے کر کہا کہ کسی بھی اہم بالر کے زخمی ہونے کی صورت میں دھول اور موہت ہماری ورلڈ کپ کی اسکیموں میں شامل ہوں گے،ان کے یہاں ہونے کا یہی سبب ہے،ساتھ ہی ہمیں اس 15رکنی ٹیم کے ساتھ کھیلنا ہے جو ورلڈ کپ کا بھی حصہ ہے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment