Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:54 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سرینا ولیمس اب بھی آسٹریلیا ئی اوپن کی سب سے مضبو ط دعویدار

 

میلبورن، 16؍جنوری(آئی این ایس انڈیا )دنیا کی اسٹار ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمس بہت اچھی فارم میں نہ ہونے کے باوجود اب بھی آسٹریلیائی اوپن کی سب مضبوط دعویدار ہیں اور اپنے 19ویں گرینڈ سلیم کی سمت میں ان سے مو ثر کا رکر دگی کی امید ہیں۔سیمو نا ہالیپ، کیرولن ووجنیاسکی اوروکٹوریہ اجارنکا سمیت دوسرے اہم دعویداروں کی تیاری چوٹ سے متاثر ہونے کے درمیان سخت حریف ماریہ شاراپوا کی وجہ سے ایک بار پھر امریکی کھلاڑی سرینا کو مضبوط چیلنج کا سا منا کرنا پڑسکتا ہے۔سرینا کے لئے میلبورن پارک اچھا ثابت ہواہے اوروہ یہاں 5 بار خطاب جیت چکی ہیں۔انہوں نے پہلی بار یہاں 2003میں اور آخری بار 2010میں خطاب جیتا تھا۔اس مہینے ہا پ مین کپ میں سرینا بہت اچھے فارم میں نہیں نظر آئیں جس کی وجہ سے ان کی طر ف سے گزشتہ سال کی طرح کی کارکردگی کی امیدہے۔سرینا گزشتہ سال یہاں چوتھے راؤ نڈ میں شکست کھا کر باہر ہو گئی تھیں۔ایک اور آسٹریلیائی اوپن خطاب سے وہ اسٹیفی گراف(22)کے بعد واضح طور پر دوسری سب سے زیادہ گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والی کھلاڑی بن جائیں گی۔اس وقت وہ کرس ایورٹ اور مارٹینا نوراتلووا18-18کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔حا لانکہ روسی ٹینس اسٹار شاراپوا نے سرینا کی اپنی شاندارفارم میں نہ ہو نے کے سو الو ں کو خا رج کرتے ہو ئے کہا کہ جب کوئی عالمی نمبر ایک ہو تب آپ اس سے کمزور کارکردگی کی توقع نہیں کر سکتے۔سرینا کے برعکس شاراپوا شاندار فارم میں ہیں اورانہوں نے حال میں برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سربیا کی اینا ایوانووچ کو شکست دے کر اس کا ثبوت دیا تھا۔دنیا کی نمبر دو کھلاڑی شاراپوا نے آخری بار 2008میں میلبورن پارک میں خطاب اپنے نام کیا تھا۔پچھلی بار کی فاتح چین کی لینا اپنے خطاب کا دفاع نہیں کریں گی کیونکہ انہوں نے ستمبر میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔اسی طرح ان سے فائنل میں ہارنے والی ڈومنیکا کیبل کوا کا کریئر فائنل میچ کے بعد سے تھم سا گیا ہے۔وہیں سابق عالمی نمبر ایک بیلجیئم کی اجارینکا 2012اور 2013میں یہاں خطاب جیتنے کے بعد 2014میں خراب کارکردگی کی وجہ سے اس وقت 41ویں نمبرپر پہنچ گئی ہیں۔رومانیہ کی ہالیپ چین میں ایک پریکٹس میچ کے دوران پیٹ کے انفیکشن کا شکار ہو گئی تھیں اور اس کی وجہ سے ان کی آسٹریلیائی اوپن کے لئے صحیح طرح سے پریکٹس نہیں ہو پا ئی ہے ۔وہیں ووجنیاسکی بھی بازو کی چوٹ کا شکار رہی ہیں جبکہ ایوانووچ واپسی کرتے ہوئے عا لمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر پہنچنے کے ساتھ آسٹریلیا ئی اوپن میں چھپی رستم ثابت ہو سکتی ہیں۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment