Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:01 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عا لمی کپ میں ہندوستان کو شکست دینے کا ہے موقع : یونس خان

 

کراچی، 16؍جنوری(آئی این ایس انڈیا )پاکستان کے سینئر بلے باز یونس خان کا ما ننا ہے کہ عالمی کپ میں ان کے ملک کے کرکٹروں کو اس عا لمی کپ میں ہندوستان کو نہیں ہراپانے کے خیا ل کو ختم کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔یونس نے لاہور میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ تاریخ بدلتی رہتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس بار ہم ایڈیلیڈ میں ہندوستان کے خلاف جیت درج کرکے اسے سو چ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔پاکستان نے ورلڈ کپ میں آج تک کبھی بھی ہندوستان کوشکست نہیں دے پایا ہے۔عا لمی کپ 2015میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان 15؍فروری کو مقابلہ ہوگا۔یونس نے کہا کہ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے عالمی کپ میں بھی اپنی اچھے فارم کو برقرار رکھنا چاہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جب میں نے ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا تو لوگوں کو لگ رہا تھا کہ یونس کا کیریئر ختم ہو چکا ہے لیکن میں نے فارم میں واپسی کی اور مسلسل سنچریاں لگائی ۔میرا یہ فارم عالمی کپ میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔ یونس خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے تیسرے نمبر یا اس کے اوپر کھلایا جائے تو میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، ورلڈ کپ کے لئے بطور بلے باز مجھ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں جب تک فٹ ہوا کھیلتا رہوں گا، مصباح الحق تجربہ کار کپتان ہیں اور ٹیم کو بہت اچھے انداز میں ساتھ لے کر چل رہے ہیں ۔ ہندستان اور آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے کی خواہش ہے ، انہوں نے یہ بات گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہو گی اگر مجھے تیسرے نمبر پر یا اس سے اوپر کھیلنے کو بھیجا جائے ، انہوں نے ریٹائرمنٹ لینے کے سوال پر کہا کہ میرا ابھی ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں میں جب تک فٹ ہوں کھیلوں گا ۔مصباح الحق کی کپتانی پر یونس خان نے کہا کہ وہ بہت صلاحیتوں کے مالک کھلاڑی اور تجربہ کار کپتان ہیں اور ٹیم کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ۔ جہاں تک ان کے ریٹائرمنٹ لینے کا معاملہ ہے تو ان کو اس فیصلے پر بہت عزت ملی ہے جتنی ان کی وجہ سے پاکستان کو ملی ۔مصباح الحق نے گزشتہ پانچ برسوں میں بطور کپتان جتنا ٹیم کو مضبوط کیا وہ قابل ستائش ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی کی ریٹائرمنٹ پر اس کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے ۔ ورلڈ کپ میں جیت کے سوال پر یونس خان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے جیتنے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی، جتنے چانس آسٹریلیا کے پاس ہیں اتنے ہی پاکستان کے پاس ہیں، اگر ہم سب مل کر کھیلیں تو ہماری جیت کے امکانات روشن ہیں۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment