Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:07 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آخری میچ میں شکست کے باوجود ویسٹ انڈیز نے سیریز پر کیا قبضہ

 

ڈربن15جنوری(آئی این ایس انڈیا)وکٹ کیپر بلے باز مورنے واک کی دھواں دھار ناٹ آؤٹ سنچری اور آل راؤنڈر ڈیوڈ ویج کے پانچ وکٹ لینے کی بدولت جنوبی افریقہ نے کل رات یہاں تیسرے ٹی 20عالمی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 69رنز سے ہرا دیا۔کرس گیل کی شاندار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچ اپنے نام کر لئے تھے لیکن وہ تینوں میچوں میں جیت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔جنوبی افریقہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تین وکٹ کے نقصان پر 195رنز بنائے اس کے جواب میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم 126پر ہی سمٹ گئی اور ایک اوور باقی رہتے 69رنز سے میچ ہار گئی۔واک نے 70گیندوں میں نو باؤنڈریز کی مدد سے ناٹ آؤٹ 114رنز بنائے اس سے پہلے ہیڈرکس کیرون پولارڈ کی گیند پر اسمتھ کو کیچ تھما بیٹھے اور 32گیندوں میں 42رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ویج نے 16گیندوں میں 21رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 196رن کا پیچھے کرنے کے لئے میدان میں اتری لیکن وہ جنوبی افریقہ کے گیند بازوں کے سامنے زیادہ ٹک نہیں سکی۔پہلا وکٹ اسمتھ کے طور پر 46رن پر گرا،سیمنس نے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ 49رنز بنائے اور وہ ویج کا دوسرا شکار بنے۔ویج نے چاراوورمیں 23رن دے کر پانچ وکٹ لئے اور اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں مدد کی۔

...


Advertisment

Advertisment