Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 02:08 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ کی تیاریوں کو پرکھنے کیلئے مدمقابل ہونگے انگلینڈ اور آسٹریلیا

 

سڈنی15جنوری(آئی این ایس انڈیا)ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل یہاں شروع ہو رہی سہ رخی سیریز کے پہلے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی اور اگلے ماہ شروع ہو رہے ورلڈ کپ سے پہلے اس سیریز میں اپنی ٹیموں کو آخری بار آزمانا چاہیں گی۔ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-0سے جیتنے کے بعد اعتماد سے لبریز آسٹریلیا کل سڈنی میں انگلینڈ کے خلاف سہ رخی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں اترے گی۔اس کے بعد میزبان ٹیم اتوار کو میلبورن میں موجودہ ورلڈ کپ فاتح ٹیم ہندوستان کے آمنے سامنے ہو گی۔سیریز انگلینڈ کے لئے خاص طور پر اہم ہو گی کیونکہ ٹیم نئے کپتان اون مورگن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔انگلینڈ نے ورلڈ کپ سے تقریبا دو ماہ پہلے ایلسٹر کک کی جگہ مورگن کو کپتانی سونپنے کا فیصلہ کیا۔مورگن کی قیادت میں انگلینڈ نے کینبرا میں کھیلے گئے دو پریکٹس میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 755رنز بنائے تھے،اگرچہ کپتان مورگن کی خراب فارم ٹیم کے لئے تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے اپنے گزشتہ 19ون ڈے اننگز میں صرف ایک نصف سنچری لگائی ہے۔دوسری طرف آسٹریلیا عالمی کپ کے مضبوط دعویداروں میں شامل ہے لیکن اس سیریز میں وہ اپنے کپتان مائیکل کلارک کے بغیر اترے گی۔کلارک پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے کافی وقت سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہے۔کلارک کی غیرموجودگی میں آسٹریلیا کے ٹی 20کپتان جارج بیلی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ا سٹیو کلارک ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment