Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 11:31 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

میک کولم کو دلشان کا معقول جواب

 

میک کولم کی کپتانی اننگ پر بھاری پڑی دلشان کی سنچری، سری لنکا نے حاصل کی برابری

ہیملٹن15جنوری(آئی این ایس انڈیا) اوپنر دلشان کی سنچری آج یہاں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم کی سنچری پر بھاری پڑی جس سے سری لنکا نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آج یہاں چھ وکٹ سے شکست دے کر سات میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کرائی۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولم کے 99گیندوں پر 12چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے بنائے گئے 117رنز کی مدد سے 248رنز بنائے۔میک کولم کے بعد دوسرا بڑا اسکور راس ٹیلر(34)کا تھا جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے سامنے بڑا ہدف رکھنے میں ناکام رہا۔دلشان نے ایسے میں 127 گیندوں پر 17چوکوں کی مدد سے 116رنز کی سلجھی ہوئی اننگز کھیلی جبکہ کمار سنگاکارا نے 38اور کپتان انجیلو میتھیوز نے ناٹ آؤٹ 39رن بنائے جس سے سری لنکا نے 47.4اوور میں چار وکٹ پر 252رن بنا کر جیت درج کی ۔مین آف دی میچ دلشان نے شروع سے ایک سرا سنبھالے رکھا اور اس دوران چار مفید شراکت داری نبھائی۔انہوں نے دمتھ کروارتنے(21) کے ساتھ پہلے وکٹ کیلئے 64، سنگاکارا کے ساتھ دوسرے وکٹ کیلئے 52، مہیلا جے وردھنے(27) کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے 47اور میتھیوز کے ساتھ چوتھے وکٹ کیلئے 74رنز کی شراکت داری کی اور نیوزی لینڈ کے اسکور کو بونا ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری سب سے زیادہ کامیاب بولر رہے۔انہوں نے 34رن دے کر دو وکٹ لئے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment