Today: Tuesday, November, 20, 2018 Last Update: 08:42 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

دھونی کوورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کی امید

 

نائکی نے ٹیم انڈیا کا نیا ون ڈے کٹ پیش کیا

میلبورن15جنوری(آئی این ایس انڈیا) ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ون ڈے میں ٹیم انڈیا کی قیادت کرنے کیلئے تیار ہندوستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آج کہا کہ ان کی ٹیم اگلے ماہ شروع ہو رہے ورلڈ کپ میں خطاب کے دفاع کے لئے اپنی سابقہ کارکردگی دہرانا چاہے گی۔دھونی نے یہاں آئندہ سیشن کے لئے ٹیم کے اسپانسروں کی طرف سے تیار کی گئی ٹیم کی نئی ون ڈے کٹ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ہم ضرور 2011کو دہرانا چاہیں گے لیکن ماحول میں تبدیلی اہم ہوگا اور ہمیں اسی کے مطابق کھیلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی فارمیٹ ہو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ(ایم سی جی)دنیا میں کرکٹ کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے،ہم نے گزشتہ چند سالوں میں ون ڈے فارمیٹ میں جیسا بھی مظاہرہ کیا ہم اس سے بہتر کارکردگی کو اپنا ہدف بنائیں گے اور امید ہے کہ ہم29مارچ کو یہاں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں دوبارہ اتریں گے۔آسٹریلیا میں اگلے دو ماہ سے زیادہ وقت ون ڈے کرکٹ کے رنگ میں رنگا ہو گا جس کی شروعات میزبان ٹیم، ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سہ رخی سیریز سے ہوگی جس کے بعد اگلے ماہ ورلڈ کپ شروع ہوگا۔سہ رخی سیریز میں ہندوستان کا پہلا مقابلہ ایم سی جی میں آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 15فروری کو ایڈیلیڈ میں ہوگا جہاں ہندوستان اور پاکستان پول بی کے اپنے پہلے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔دھونی نے حال میں ختم ہوئے ہندوستان-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے ایم سی جی میں ڈرا ہوئے تیسرے ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر کرکٹ کی دنیا کو چونکا دیا تھا لیکن دھونی اب ون ڈے ٹیم کی باگ ڈور سنبھال کر واپس میدان پر لوٹ رہے ہیں۔چارمیچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں وراٹ کوہلی نے ٹیم انڈیا کی کپتانی کی تھی۔دھونی نے کہا کہ میں نے آرام کیا۔انہوں نے کہا کہ چاہے آپ کسی بھی کھیل میں حصہ لیں بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کی نمائندگی کرنا ایک خوش قسمتی کی بات ہے۔کرکٹ کو لے کر ہندوستان میں سخت مقابلہ ہے اور کچھ ہی لوگوں کو یہ کپڑے(ٹیم انڈیا)پہننے کا موقع ملتا ہے،اس لئے یہاں آ کر اور ایک بار پھر جرسی پہن کر اچھا لگ رہا ہے۔
دوسری جانب ٹیم انڈیا کے لباس کے سرکاری ا سپانسر نائکی نے آج ٹیم کا نیابین الاقوامی ون ڈے کٹ پیش کیا جس کو کھلاڑی کل سے آسٹریلیا میں شروع ہو رہی سہ رخی سیریز میں استعمال کریں گے۔ہندوستانی کرکٹر اتوار کو جب آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اتریں گے تو ان کے ساتھ ان کا یہ نیا ون ڈے کٹ نظر آئے گا۔اس کٹ میں نئی جرسی اور لوور ہوں گے اور ہر ایک کٹ اوسطا 33رساکل کی گئی پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار کی گئی ہے۔نائکی نے ٹیم انڈیا کی نئی جرسی نائکی کی تازہ ترین عالمی ڈیزائن کے ساتھ تیار کی ہے تاکہ ٹیم کو بہترین دینے میں مدد ملے۔نائکی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیم انڈیا کے کپڑے کو کھلاڑیوں کے مطالبات کے مطابق اور میدان پر کھلاڑیوں کے تال میل اور رفتار کو لے کر کئے گئے اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔کٹ کو بنانے میں نائکی ڈرائی فٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس سے کھلاڑیوں کے جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی تاکہ کھلاڑی اپنے کھیل پر زیادہ توجہ دے سکیں۔ہندوستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا کہ ٹیم انڈیا کی نئے کپڑے ہلکے، آرام دہ اور نئے تجربات سے لیس ہے جس سے کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کی توجہ نہ ہٹے اور یہ بہت اہم ہے کیونکہ میچ ونر اننگز یا وکٹ کے درمیان بہت کم فرق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2015ہندوستانی ٹیم کے لئے بہت اہم سال ہے کیونکہ اس سال دنیا کی بہترین ٹیمیں کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے مقابلہ کریں گی۔ٹیم انڈیا کی جرسی واقعی ہمارے ملک میں کرکٹ کے تئیں جذبہ کی علامت ہے۔دھونی، آر اشون، امیش یادو اور رویندر جڈیجہ سمیت کئی کھلاڑیوں نے نئی کپڑے کے لئے تجاویز دی تھی۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری سنجے پٹیل نے کہا کہ یہ ایک جرسی سے کہیں زیادہ ایک عرب دلوں کا جنون ہے، وہ رنگ ہے جو پورے ملک کو متحد کرتا ہے،ہمیں خوشی ہے کہ نائکی نے مختلف کھیلوں کی جدید تکنیک کو اپنانے کے لئے اپنی عالمی مہارت کا استعمال کیا اور ان سے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کی خصوصی ضروریات کو ذہن میں رکھ کر کپڑا تیار کیا۔حال میں آسٹریلیا کے خلاف ہوئی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاندار تال میں نظر آئے کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ سہ رخی سیریز اور اس کے بعد عالمی کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے حوصلہ افزاء ہے۔ہندوستانی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ چاہے ہم ٹیسٹ میں کھیل رہے ہوں یا ون ڈے میں ہماری دماغی سوچ نہیں بدلتی،جب میں ملک کی نمائندگی کرتا ہوں تو میرے لئے ہر میچ اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا کے ماحول میں کھیلنے کے چیلنج کا لطف اٹھایا اور ناظرین کی رائے کا بھی لطف لیا،ہمارے لئے یہ ایک اچھی ٹیسٹ سیریز تھی،اب میں سہ رخی سیریز اور اس کے بعد ورلڈ کپ کو لے کر حوصلہ افزاء ہوں۔کوہلی نے کہا کہ ایک کے بعد ایک ورلڈ کپ جیتنا نوجوان ٹیم کے لئے اچھا سنگ میل ثابت ہوگا۔ہندوستانی ٹیم کل یہاں پہنچی ہے اور ٹیسٹ سیریز کے بعد پانچ دن کے آرام کا لطف اٹھانے کے بعد پریکٹس کے لئے اتر گئی ہے۔سہ رخی سیریز اور ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کے ساتھ رویندر جڈیجہ بھی یہاں ہیں۔انہوں نے فیلڈنگ نہیں کی لیکن احتیاط سے گیند بازی کی اور اپنے کندھے کو ٹٹولا لیکن ان کو مکمل طور پر ٹھیک ہونے کے متوقع وقت کے بارے میں کچھ کہنا ابھی جلد بازی ہوگی۔اس درمیان کل سڈنی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان مقابلے سے سہ رخی سیریز کا آغاز ہوگا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment