Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:18 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

انگلینڈ کیلئے دوبارہ کھیلنے کے تئیں پرامید ہیں پیٹرسن

 

سڈنی14جنوری(آئی این ایس انڈیا)اسٹاربلے باز کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ انہیں اب بھی نہیں پتہ کہ انگلینڈ نے انہیں کیوں ٹیم سے باہر کیا اور وہ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کو لے کر مصروف عمل ہیں۔اس 34سالہ کرکٹر کو گزشتہ فروری میں ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی سوانح عمری میں دعوی کیا تھا کہ انگلینڈ کے ڈریسنگ روم میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی ثقافت ہے۔پیٹرسن نے منگل کی رات آسٹریلیا بگ بیش لیگ کے لائیو نشر کے دوران کرکٹر سے کمنٹیٹر بنے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو دئے انٹرویو میں کہا کہ مجھے ٹیم سے ہٹا دیا گیا تھا،مجھے نہیں پتہ کہ میں انگلینڈ کے لئے کرکٹ کیوں نہیں کھیل رہا ہوں،مجھے کوئی معلومات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی مجھے کبھی وجہ نہیں بتائی گئی ۔انہوں نے نہ توقانون کا سہارا لیا اور نہ ہی لیں گے۔پیٹرسن نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ انگلینڈ کا موجودہ کپتان مجھے ٹیم میں لینا پسند کرے گا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اگلے ماہ ہونے والے عالمی کپ سے پہلے دسمبر میں ایلسٹر کک کی جگہ ایون مورگن کو انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے اور وہ یہ عہدہ حاصل کرنے سے پہلے پیٹرسن کے دفاع میں بول چکے ہیں۔یہ پوچھنے پر کہ کیا مورگن ٹیم میں انہیں لینا پسند کریں گے ؟ ۔ بگ بیش لیگ میں میلبورن رینگیڈس کی جانب سے کھیل رہے پیٹرسن نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید ہاں،مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ وہ ایسا نہیں کرے گا،میں اچھا کھیل رہا ہوں اور ٹیم کے موجود تمام کھلاڑیوں کے ساتھ نہیں تو زیادہ تر کھلاڑیوں کے ساتھ میں آرام دہ ہوں،مجھے ٹیم میں نہیں لینے کی کوئی وجہ نہیں نظر آتی۔جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے پیٹرسن نے اپنی کتاب میں سابق کوچ اینڈی فلاور اور کئی کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ڈریسنگ روم میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی ثقافت پیدا کی ہے،دیگر کھلاڑیوں نے حالانکہ اس دعوے کی تردید کی تھی۔پیٹرسن نے حالانکہ پونٹنگ سے کہا کہ اب یہ صورتحال بدل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر لوگ جا چکے ہیں،وہ اب ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں انگلینڈ کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں،اگر مجھے انگلینڈ کے لئے کھیلنے کا موقع ملا تو میں 34سال کا ہوں اور کمار سنگاکارا 37برس کا ہے اور اس نے حال میں ڈبل سنچری بنائی ہے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment