Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:46 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ سے قبل رینکنگ میں نمبر ایک کی جنگ

 

سہ رخی سریزمیں ہند۔ آسٹریلیاکے سامنے پوزیشن بہترکرنے کاچیلنج

دبئی14جنوری(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا اور ہندوستان جمعہ سے شروع ہو رہی سہ رخی سیریز میں جب انگلینڈ کے ساتھ حصہ لیں گے تو ان دونوں ٹیموں کے پاس آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ایک دوسرے کو پچھاڑکر ٹاپ مقام حاصل کرنے کا موقع ہو گا۔آسٹریلیا جمعہ کو جب ایس سی جی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا تو وہ جیت کے ساتھ ٹاپ پر اپنی پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کرے گا۔جمعہ کو ہونے والا یہ میچ کرکٹ ورلڈ کپ 2015کے افتتاحی میچ کی پریکٹس بھی ہوگی جس میں میلبورن میں ٹھیک 30دن بعد یہی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔نومبر میں گھریلو سیریز میں 5-0کی جیت کے بعد ہندوستان سہ رخی سیریز کے ساتھ پھر لے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جس سے کہ وہ ورلڈ کپ تاریخ میں اپنے خطاب کا دفاع کرنے والی تیسری ٹیم بن سکے۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیز 1975اور 1979میں مسلسل دو بار جبکہ آسٹریلیا 1999سے 2007تک مسلسل تین بار خطاب جیت کر ایسا کر چکا ہے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے 1992میں جب پچھلی بار ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی تو جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا تھا اور اس بار ٹیم کی نظریں پہلی بار عالمی کپ جیتنے پر ٹکی ہوں گی۔جنوبی افریقہ بھی جمعہ کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے بھڑے گا جس میں آئی سی سی کی بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ ٹاپ تین میں سے دو کھلاڑی کھیلیں گے۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیرس 887پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بلے بازی درجہ بندی میں ٹاپ پر ہیں۔انہوں نے ہندوستان کے وراٹ کوہلی پر 25پوائنٹس کی مضبوط برتری بنا رکھی ہے،ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں۔اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان بھی سات ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے جس میں میزبان نیوزی لینڈ نے پہلا میچ تین وکٹ سے جیت کر 1-0سے برتری حاصل کرلی ہے۔نیوزی لینڈ عالمی کپ سے پہلے دو ون ڈے میچوں میں پاکستان کا بھی سامنا کرے گا۔ٹیم کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں 14 فروری کو کراسٹچرچ میں سری لنکا کا سامنا کرنا ہے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment