Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 11:19 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ریو اولمپک کے بعد میری کام لے سکتی ہیں ریٹائرمنٹ

 

گوہاٹی، 13 جنوری (یو این آئی) ہندوستان کی سب سے اہم خاتون مکہ باز میری کوم نے اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے سال ہونے والے ریو اولمپک کھیلوں کے بعد باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لے سکتی ہیں۔ آسام میں گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے میری نے پیر کو کہا ‘‘میں نے اب تک اس پر کوئی آخری فیصلہ نہیں کیاہے لیکن ممکن ہے کہ میں ریو اولمپک کے بعد اپنا کھیل جاری نہ رکھ سکوں’’ نیشنل یوتھ فیسٹیول پر منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد اولمپک تمغہ کے فاتح اور ڈالمیا سیمنٹ کی برانڈ ایمبیسڈر مکہ باز نے کہا ‘‘ اس سال کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں ہے ۔ اس لئے میں نے سوچا ہے کہ میں بڑے ٹورنامنٹ کے لیے خود کو فٹ رکھنے کے لیے کچھ بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لوں۔ میرا پہلا ہدف ریو اولمپک کو کوالیفائی کرنا ہے اور ملک کے لیے تمغہ لانا ہے ‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ‘‘ مجھے بہت دکھ ہوتا ہے جب میں دیکھتی ہوں کہ ملک کی شمال مشرق کی ریاستوں میں باصلاحیت لوگ ہیں جو بہترین کھیلتے ہیں لیکن ملک کے لیے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے نہیں لا پاتے ہیں۔ مستقبل میں میں ایسے لوگوں کیلئے اپنا تجربہ اشتراک کروں گی تاکہ ان علاقوں کے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی ملک کے لیے تمغہ لا سکیں ’’۔قبل ازیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور اوپنر ویرندر سہواگ اور اولمپک تمغہ کے فاتح پہلوان سشیل کمار گوہاٹی پہنچے اور فیسٹیول میں حصہ لیا۔انہوں نے پیر کی صبح کاماکھیا مندر میں پوجا ارچنا بھی کی۔

...


Advertisment

Advertisment