Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:20 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ میں ہندوستان کو کمتر سمجھنے کی بھول نہ کریں حریف ٹیمیں:ہسی

 

سڈنی، 13 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق بلے باز مائیکل ہسی نے ہندستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم انڈیا کی شکست کے باوجود حریف ٹیمیں اسے ورلڈ کپ میں کمتر سمجھنے کی بھول نہ کریں۔ہسی نے کہا کہ ٹسٹ سیریز ہارنے کے بعد ہندستانی ٹیم کو کم ترنہیں سمجھا جائے ۔مہمان ٹیم اعتماد سے بھری ہے اور اپنا دم خم اگلے ماہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے عالمی کپ ٹورنامنٹ میں دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ عالمی کپ چیمپئن ٹیم کے لیے مثبت پہلو یہ ہے کہ وہ آسٹریلیا کی زمین پر دو ماہ گزار چکی ہے ۔ان کی ٹیم کے کھلاڑی یہاں کے میدان اور حالات کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ ہندستانی کھلاڑی اب آسٹریلیا کے میدان کی پچوں سے ناواقف نہیں رہ گئے ہیں ۔سابق کرکٹر نے کہا کہ ہندوستان کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ سہ رخی سیریز بھی آسٹریلیا میں کھیلنی ہے جس سے عالمی کپ کے آغاز سے قبل ہی ہندستانی ٹیم کے پاس یہاں کھیلنے کے اور موقع ہیں اور کوئی بھی ٹیم ٹیسٹ سیریز کی شکست کو دیکھتے ہوئے انہیں کم تر سمجھنے کی غلطی نہ کرے ۔ہسی نے کہا کہ ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سریز میں مضبوطی کے ساتھ مقابلہ کیا اور محدود اوورز کے میچ میں مکمل طور پر صورت حال الگ ہوتی ہے اور ٹیم انڈیا ایک روزہ مقابلوں میں اعتماد سے بھری رہتی ہے ۔ٹیسٹ سیریز میں ہندستان کے مظاہرے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے بلے بازوں نے اچھا مظاہرہ کیا لیکن ان کے گیند بازی ٓٓرڈرمیں پریکٹس کی کمی نظر آئی۔وراٹ کوہلی ایک بہترین بلے باز ہیں اور انہوں نے رنوں کا انبار لگا دیا تھا۔مجھے لگتا ہے کہ ان کا یہ مظاہرہ آگے بھی جاری رہے گا ۔2011 ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہے بلے باز نے کہا کہ مرلی وجے . اجنکیا رہانے جیسے بلے بازوں نے وراٹ کا بھرپور ساتھ دیا۔اس کے علاوہ لوکیش راہل نے ڈیبو میچ میں مایوس کن کارکردگی سے نکلتے ہوئے اگلے ہی ٹیسٹ میں سنچری لگائی۔گیندبازوں میں تجربہ کی کمی نظر آئی اور ان کا مظاہرہ خراب رہا لیکن انہیں اس سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے جو ورلڈ کپ میں مددگار ثابت ہو گا ۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment