Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:30 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

گیل نے پولارڈ اور براوو کو باہر کرنے پر سلیکٹروں کو لتاڑا

 

جوہانسبرگ12جنوری(آئی این ایس انڈیا)ویسٹ انڈیز کے جارحانہ سلامی بلے باز کرس گیل نے آل راؤنڈر ڈیون براوو اور کیرون پولارڈ کو عالمی کپ ٹیم میں شامل نہ کرنے کے لئے ملک کے کرکٹ بورڈ اور قومی سلیکٹروں پر نشانہ لگاتے ہوئے اس قدم کوبے وقوفانہ قرار دیاہے۔کلاؤلائیڈوکی قیادت والی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 14فروری سے شروع ہو رہے50اوور کے ورلڈ کپ کے لئے 15رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔گیل اگرچہ اس ٹیم میں براوو اور پولارڈ کو جگہ نہیں دئے جانے سے ناخوش ہیں۔گیل نے کویہاں جنوبی افریقہ پر ٹی 20میچ میں ویسٹ انڈیز کی جیت کے دوران 41 گیند وں میں 90رن کی اننگ کھیلنے کے بعدپریس کانفرنس میں کہا کہ کیسے یہ دونوں کھلاڑی ٹیم میں نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ان دونوں کھلاڑیوں کودیکھیں تو جو ہوا وہ ظلم کی طرح ہے،یہ بے وقوفانہ ہے،اس سے تکلیف پہنچتی ہے،ایمانداری سے کہوں تو اس سے میں مایوس ہوں،ہم صرف بات کر سکتے ہیں،ہم اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں جو ابھی میں کر رہا ہوں،ٹیم کا اعلان پہلے ہی ہو چکا ہے،یہ افسوسناک ہے۔

...


Advertisment

Advertisment