Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:14 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ثانیہ ، یوکی اور پرارتھنا کی سیمی فائنل میں رسائی سے ہندستان کے پانچ تمغے یقینی

 

انچیون، 27 ستمبر (یو این آئی)ہندوستان کی سرکردہ کھلاڑی ثانیہ مرزا کی خواتین کے ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں رسائی اور یوکی بھامبری کی بدولت ہندوستان نے ٹینس زمرے سے پانچ تمغے یقینی کرلئے ہیں۔ثانیہ مرزا نے خواتین کے ڈبلز کے علاوہ مکسڈ ڈبلز میں ساکیت مینی کے ساتھ سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ جبکہ مردوں کے ڈبلز زمرے میں دو ہندوستانی جوڑی یوکی بھامبری اور ڈیوج شرن اور ساکیت مینے اور صنم سنگھ نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان کے ٹینس میں کم از کم پانچ تمغے یقینی ہوگئے ہیں۔ خواتین ڈبلز میں ثانیہ اور پرارتھنا کی پانچویں سیڈ جوڑی نے چوتھی سیڈتھائی لینڈ کی جوڑی پیگتارن پلیپ اور نچا لیرٹپتا سن ی کو ایک گھنٹے 25 منٹ میں 6۔1 ،7۔6 سے شکست دے دی۔ پہلا سیٹ آسانی سے جیتنے کے بعد ہندستانی جوڑی کو دوسرے سیٹ میں جدوجہد کرنی پڑی اور یہ سیٹ انہوں نے ٹائی بریکر میں 7۔4 سے جیتا۔ ہندستانی جوڑی نے کانسی کا تمغہ یقینی بنا لیا ہے لیکن شاندار فارم میں چل رہی ثانیہ مرزا کا ہدف سیمی فائنل میں چینی تائی پے کی جوڑی کو شکست دیکرکر فائنل میں پہنچنا ہوگا۔ ثانیہ نے گوانگزو ایشیائی کھیلوں میں خواتین سنگلز کا تمغہ اور وشنو وردھن کے ساتھ مکسڈ ڈبلز کا نقرئی تمغہ جیتا تھا۔ یوکی بھامبری نے نویں سیڈتھائی لینڈ کے دنای ادمچو کو یک طرفہ انداز میں 6۔3 ،6۔2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں داخلہ اور اپنے لئے کانسے کا تمغہ یقینی بنا لیا۔ یو کی نے یہ مقابلہ ایک گھنٹے 15 منٹ میں جیتا۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ جاپان کے نشو ا یوش تو سے ہوگا۔ اس درمیان مرد سنگلز میں دسویں سیڈ صنم سنگھ کو ٹاپ سیڈ چینی تائی پے کے لو ہین سن سے ایک گھنٹے 38 منٹ تک چلے سخت کوارٹرفائنل مقابلے میں 6۔7 ،4۔6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ صنم نے گزشتہ ایشیائی کھیلوں میں مرد ٹیم میں کانسی کا تمغہ اور سوم دیو دیوورمن کے ساتھ مرد ڈبلز کا طلائی تمغہ جیتا تھا۔

...


Advertisment

Advertisment