Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:52 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ووزنیا کی کو شکست دے کر وینس ولیمزنے جیتا آکلینڈ کلاسک

 

آکلینڈ ، 10 جنوری (یو این آئی) سابق نمبر ون کھلاڑی امریکہ کی وینس ولیمز نے اپنے سال کا زبردست آغاز کرتے ہوئے ڈنمارک کی یرولین ووزنیا ی کو شکست دے کر ہفتہ کو یہاں آکلینڈ کلاسک کاخطاب اپنے نام کر لیا۔34 سالہ وینس ڈبلیوٹی اے خطاب جیتنے والی چوتھی عمردراز کھلاڑی بن گئی ہیں۔ امریکی کھلاڑی کا یہ کیریئر کا 46 واں خطاب ہے۔ وینس نے خواتین سنگلز کے خطابی مقابلے میں ووزنیا ی کو 2۔6 ،6۔3 ،6۔3 سے شکست دی۔گزشتہ سال سینٹرل آکلینڈ کورٹ پراینا ایوانووچ سے فائنل ہار نے والی وینس نے میچ میں زبردست مظاہرہ کیا ۔ حالانکہ ووزنیا ی نے اوپننگ سیٹ میں دو بریک پوائنٹ حاصل کئے اور مسلسل سات گیم جیت کر 5۔1 کی برتری بنائی اور 31 منٹ میں پہلا سیٹ 6۔ 2 سے جیت لیا۔ لیکن زیادہ درجہ حرارت کے باوجود سات بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن وینس نے باقی دونوں سیٹ جیت کر خطاب اپنے نام کیا۔سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے پہلے اپنی تیاریوں کو پختہ کرنے میں مصروف سابق نمبر ایک وینس نے ڈبلیوٹی اے خطاب جیتنے والی سب سے عمردراز کھلاڑی بننے پر کہا کہ میں یہاں اب سب سے عمردراز ٹینس کھلاڑی ہوں۔ میں نے نیوزی لینڈ آنے میں دیر کر دی۔ میں نے یہاں آنے میں 33 سال لگا دیئے جو میری زندگی کی سب سے بڑی بھول تھی۔ 34 سال پانچ ماہ اور 24 دن کی وینس اس عمر میں ڈبلیوٹی اے خطاب جیتنے والی چوتھی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ان کے علاوہ بلی جین کنگ، می و ڈیٹے روم اور مارٹنا نوراتلووا نے زیادہ عمر میں خطاب کی کامیابی اپنے نام کی تھی۔

...


Advertisment

Advertisment