Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 04:50 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

گیل کی طوفانی بلے بازی ، ویسٹ انڈیز نے جیتا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ

 

کیپ ٹاون، 10 جنوری (یو این آئی) خطرناک بلے باز کرس گیل کی جارحانہ بلے بازی (77 رن) کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں جنوبی افریقہ کو چار وکٹ سے شکست دے کر اپنے دورہ کی شاندار شروعات کی۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 165 رن بنائے جس کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے چار گیند اور چار وکٹ باقی رہتے ہی 168 رن بناکر شاندار جیت حاصل کرلی ۔ویسٹ انڈیز کی جیت میں جارح بلے باز کرس گیل نے اہم کردار ادا کیا۔ گیل نے پانچ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی بدولت شاندار 77 رن کی اننگ کھیلی ۔ انہوں نے کیریر کی سب سے تیز نصف سنچری بناتے ہوئے 17 گیندوں میں 50 رن مکمل کئے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر نے تین اور وین پارنیل نے دو وکٹ لئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ریلی روس نے سب سے زیادہ ناٹ آوٹ 51 رن بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان فاف ڈوپلیسیس نے 38 اور ڈیوڈ ملر نے بھی 24 رن کا تعاون دیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment