Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 02:47 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ورلڈ کپ میں آفریدی ذمہ داری لے کر اوپننگ کریں: میانداد

 

کراچی9جنوری(آئی این ایس انڈیا)سابق کپتان اورماضی کے عظیم بیٹسمین اور1992کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے اہم رکن جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیم کا1992کی عالمی چمپئن ٹیم سے موازنہ کرنا مشکل ہے۔ شاہد آفریدی ذمہ داری لیتے ہوئے اننگز کی شروعات کریں۔اگر وہ چل گئے تو ٹیم کا جیت کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔یونس خان اور مصباح الحق کو وہ ذمے داری لینی ہوگی جو میں نے اور عمران خان نے لی تھی۔صہیب مقصود ابھی انجری سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔عمر اکمل کی بیٹنگ سے توقعات کم ہیں۔ماضی کی ٹیم کو آسٹریلیا کی وکٹوں پر کھیلنے کا وسیع تجربہ تھا۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر اپنے کالم میں جاوید میاں داد نے کہا کہ موجودہ ٹیم آسٹریلیا میں کھیلنے کا بہت کم تجربہ ہے کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اس لئے میری تما تر خواہشات پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔جاوید میاں داد نے کہا کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں اپنے تین تجربہ کار بولروں سعید اجمل،عمرگل اورمحمد حفیظ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔میرے خیال میں تجربہ کار بولروں کی عدم موجودگی میں سلیکٹرز کا شعیب ملک کو ڈراپ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔میں حارث سہیل کے خلاف نہیں ہوں لیکن حارث کس تجربے کی بنیاد پر ورلڈ کپ میں بولنگ کریں گے۔اگر سلیکٹرز ڈومیسٹک کی کارکردگی پر سہیل خان کو منتخب کر سکتے ہیں تو شعیب ملک کو بھی آسٹریلیا میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment