Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 10:56 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سیشن میں بہتر کارکردگی کے بعد اب اسپنروں کا کردار اہم ہوگا:جو برنس

 

سڈنی9جنوری(آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں 66رنز کی تیز طرار اننگز کھیل کر مجموعی برتری کو 348رنز تک پہنچانے والے نوجوان بلے باز جو برنس نے آج یہاں کہا کہ ہندوستان کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ کرکٹ میچ کے پانچویں دن اسپنروں کا کردار بے حد اہم رہے گا۔برنس نے 39گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 66رنز بنائے جس سے آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 97رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر 251رنز بنائے۔برنس نے کہا کہ وکٹ اسپن لے رہا ہے اور کھیل بڑھنے کے ساتھ اس میں بلے بازی کرنا مشکل ہو رہا ہے،مجھے پورا یقین ہے کہ ہم کل دس مواقع بنانے میں کامیاب رہیں گے،تمام دس وکٹ لئے جا سکتے ہیں کیونکہ وکٹ اسپن لے رہا ہے اور یہ اہم عنصر ہے،ہم نے کچھ زیادہ اچھال اور ریورس سوئنگ دیکھی ہے لیکن سپن اہم کردار نبھائے گی۔آخری دن آسٹریلیا ہندوستان کو کتنے اوور کھیلنے کا موقع دیتا ہے یہ بڑا سوال ہے۔اس بارے میں برنس نے کہا کہ اننگز ڈکلیئر کرنے کے بارے میں میں زیادہ نہیں جانتا،میرا یہ صرف دوسرا میچ اور میں اس طرح کے فیصلوں پر زیادہ نہیں کہہ سکتا،ہم اسے کپتان پر چھوڑ دیں گے۔دونوں اننگز میں نصف سنچری جڑنے والے 25سالہ بلے باز نے کہا کہ وہ اپنا تعاون دے کر اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہچاکر کافی مطمئن ہیں۔کپتان ا سٹیون سمتھ نے بھی 71رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان کے بارے میں برنس نے کہا کہ میں ا سٹیو کا بہت بڑا فین ہوں، وہ آگے بڑھ کر قیادت کرتا ہے اور جس طرح سے ہر طرح کی صورت میں وہ ایسا کرتا ہے ایسے میں اس کے ساتھ ڈریسنگ روم میں بیٹھنا اور اسے کھیلتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب مجھے اس کے ساتھ بلے بازی کرنے کا موقع ملا تو یقینی طور پر میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا،وہ کس طرح سے حکمت عملی بناتا ہے اور کیسی ذہنیت رکھتا ہے مجھے اس سے سیکھنے کو ملا،میں نے اسے اپنی بلے بازی میں آزمانے کی کوشش کی۔برنس نے کہا کہ ہم نے کوئی ہدف طے نہیں کیا تھا،ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانا چاہتے تھے،بارش آنے کا امکان تھا اور ایسے میں آپ یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کتنے رنز بنانے ہیں،اس لئے ہم نے وکٹ بچائے رکھ کر جتنا ممکن ہوں اتنے زیادہ رن بنانے کی کوشش کی،ہماری بہت آسان حکمت عملی تھی اور چوتھے دن کے آخر میں ہم اچھی حالت میں ہیں۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment