Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:53 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستانی تیراندازی اور اسکوائش ٹیموں کا گولڈن ڈے

 

تیراندازوں نے کل چار تمغے اپنے نام کئے،مرد اسکوائش ٹیم نے جیتا طلائی تمغہ ،خاتون ٹیم کوملی چاندی

انچیون، 27 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی کمپاؤنڈ تیراندازوں نے انچیون میں جاری ایشیائی کھیلوں کے آٹھویں دن حیرت انگیز اور تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے ٹیم ایوینٹ میں طلائی اور انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ خواتین کے کمپاؤنڈ ٹیم اور انفرادی ایونٹ میں بھی ملک کو دو کانسے کے تمغے ملے ۔ ہندستان نے 17 ویں ایشیائی کھیلوں میں ہفتہ کو تیر اندازی مقابلہ میں ریکارڈ مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی، ایک نقرئی اور دو کانسی سمیت کل چار تمغے جیت لیے جو ایشیائی تیرندازی میں ہندستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔رجت چوہان، سندیپ کمار اور ابھیشیک ورما کی ٹیم نے انچیون ایشیائی کھیلوں کے آٹھویں دن ہفتے کو یہاں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیر اندازی میں مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ خواتین زمرے کی ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔ہندوستان کا 17ویں ایشیائی کھیلوں میں یہ دوسرا سونے کا تمغہ ہے۔ اس سے پہلے ایشیاڈ کے پہلے روز نشانے باز جیتو رائے نے سونے پر نشانہ لگایاتھا۔ ہندوستان دو سونے، دو چاندی اور 15کانسے سمیت کل 19تمغوں کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں 11ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔رجت ، سندیپ اور ابھیشیک کی مرد کمپاؤنڈ ٹیم نے میزبان جنوبی کوریا کو 227۔225کے قریبی فرق سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ ہندوستانی تیراندازوں کا ا غاز بہت اچھا رہا تھا جبکہ گھریلو حمایت کے باوجود چوئی ہونگ ہی، من لی ہونگے اور یانگ یونگ کی کوریائی ٹیم کئی بار ہدف پر نشانہ لگانے میں ناکام رہی۔ اس مقابلے میں ایران نے فلپائن کو 227۔224سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔وہیں خواتین کے سنگل زمرے میں ہندوستان کی ترشا دیب نے چینی تائیپے کی ہوانگ جوؤ کو 138134سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیت لیا ۔ حالانکہ جہاں چینی تائیپے کے تیر انداز نے ا ٹھ ٹین لگائے وہیں ترشا نے پانچ ٹین لگائے لیکن آخری راؤنڈ میں ہوانگ نے بہت خراب کھیل کا مظاہرہ کیا جس کا فائدہ ہندوستانی تیر انداز نے اٹھایا۔اس سے قبل گییانڈ ایشاڈ تیر اندازی مقابلے میں خواتین تیر اندازوں نے بھی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتا۔ ترش دیب، پوروشا سدھیر شندے اور جیوتی سریکھا چینم کی خواتین کمپاؤنڈ ٹیم نے ایران کو 224۔217 سے شکست دی۔ حالانکہ دونوں ٹیموں نے نو ٹین کیے ۔ اس مقابلے کا سونے کا تمغہ میزبان جنوبی کوریا نے اور چاندی چین نے جیتا۔وہیں مردوں کے کمپاؤنڈ انفرادی طلائی تمغہ مقابلے میں ابھیشیک ورما کو ایران کے اسماعیل آبادی سے 141۔145 کے فرق سے ہار کر چاندی کا تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا۔ ٹیم مقابلے میں شاندار مظاہرہ کرنے والے ابھیشیک انفرادی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے سے دور رہ گئے۔ ابھیشیک سیمی فائنل میں ملائیشیا کے محمد ذکی کو 143۔135 سے ہرا کر فائنل میں پہنچے تھے لیکن فائنل میں انہیں چار پوائنٹس کے فرق سے چاندی سے اکتفا کرنا پڑا۔ ہندستانی مرد وں کی ٹیم کو تمغہ تقسیم تقریب میں جب طلائی تمغہ دئے گئے اور ترنگا لہرایا گیا تو وہاں موجود ہندوستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے۔ ہندستان نے چار سال پہلے گوانگزوایشیائی کھیلوں میں ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیتے تھے۔

دوسری جانب ہندوستانی مرد اسکواش ٹیم نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2۔0 سے ہرا کر انچیون ایشیائی کھیلوں میں ہفتہ کو ٹیم ایوینٹ کا طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ خواتین ٹیم کو ملائیشیا سے 0۔2 سے شکست کے ساتھ نقرئی تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا۔ ریندر پال سنگھ سندھو، سوربھ گھوشال اور مہیش منگاو ر کی ہندستانی ٹیم نے ملک کو اسکواش میں ایشیائی کھیلوں کی تاریخ میں پہلا طلائی تمغہ اور ان کھیلوں کا مجموعی تیسرا طلائی دلایا۔ ہندستان کو کھیلوں کے آٹھویں دن کا یہ دوسرا طلائی ملا۔ ریندر اور گھوشال نے اپنے اپنے میچ جیت کر ہندستان کو 2۔0 کی سبقت دلائی جس کے بعد تیسرے میچ کو کھیلنے کی ضرورت نہیں ہوئی۔ ریندر نے ملائیشیا کے محمد ازلان بن سکندر کو 58 منٹ تک چلے میچ میں 11۔8 ،11۔6 ،8۔11 ،11۔4 سے شکست دے کر ہندستان کو 1۔0 کی سبقت دلا دی۔ گھوشال کو دوسرے میچ میں بینگ ہی اونگ کو شکست دینے میں 88 منٹ تک جدوجہد کرنا پڑی۔ گھوشال نے یہ اہم میچ 6۔11 ،11۔7 ،11۔6 ،12۔14 ،11۔9 سے جیتا۔ گھوشال نے پہلا گیم 17 منٹ میں ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسرا گیم 12 منٹ میں 11۔7 اور تیسرا گیم 11 منٹ میں 11۔6 سے جیت لیا لیکن ملائیشیا کھلاڑی نے چوتھے گیم میں سخت جدوجہد کی اور اسے 19 منٹ میں 14۔11 سے جیت کر میچ میں 2۔2 کی برابر کر لی۔ فیصلہ کن گیم میں گھوشال نے مسلسل سبقت برقرار رکھتے ہوئے 15 منٹ میں اس گیم کو 11۔9 سے مکمل کر کے تمغہ اپنے نام کرلیا ۔ اس سے پہلے ہندوستانی خاتون ٹیم طلائی تمغہ کے مقابلے میں ملائیشیا سے 0۔2 سے ہار گئی۔ انا ا ال امونی کو آرنلڈ ڈیلیا نے 43 منٹ تک چلے مقابلے میں 11۔9 ،12۔10 ،11۔2 سے ہرا کر ملیشیا کو 1۔0 سے سبقت دلا دی۔ اس کے بعد ہندستان کی اسٹار کھلاڑی دیپکا پلیکل کو دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ڈیوڈ نیکول نے 29 منٹ میں 3۔0 سے ہرا دیا۔ پلیکل میچ میں کہیں بھی جدوجہد کرتی ہوئی دکھائی نہیں دیں۔ نیکول نے پلیکل کو 11۔7 ،11۔6 ،11۔3 سے شکست دے کر ملیشیا کو طلائی تمغہ دلا دیا۔ ہندستان نے اس طرح انچیون ایشیائی کھیلوں کی اسکواش مقابلوں میں ایک طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ کے ساتھ اپنا سفر ختم کیا۔ ہندستان کا ایشیائی کھیلوں کی تاریخ میں اب تک کا یہ بہترین مظاہرہ ہے۔ ہندستان نے چار سال پہلے گوانگزو ایشیائی کھیلوں میں اسکواش میں تین کانسی کے تمغے جیتے تھے۔

...


Advertisment

Advertisment