Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:28 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

فوج کی مدد سے پاکستان میں دہشت گردی ختم کرنیکی ضرورت:عامر خان

 

پشاور،30 دسمبر (یو این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی مدد سے ملک میں دہشتگردی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ پشاور میں بچوں پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے ۔ انہوں نے پیر کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا گو ہوں پشاور میں معصوم بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا گیا بچوں کو اس طرح شہید کرنا نہایت ہی افسوسناک ہے حملہ صرف ا سکول یا اساتذہ اور بچوں پر نہیں کیا گیا یہ حملہ پاکستان کے مستقبل پر بھی کیا گیا شہید بچوں کی تصاویر دیکھ کر شدید دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی مدد سے دہشتگردی کو ختم کرنے اور پشاور میں سکیورٹی انتظامات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پشاور میں آنے کا مقصد یہ تھا کہ بچے اور اساتذہ حملے کے بعد خوف کا شکار تھے ان کا اعتماد بحال کرنے آیا ہوں بچوں کا اعتماد بحال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

...


Advertisment

Advertisment