Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 07:10 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ کے آغاز میں نہیں کھیل پائیں گے کلارک

 

میلبورن، 27 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے اعتراف کیا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ان کے ملک کی مشترکہ میزبانی میں ہو نے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں تک مکمل طور پر ٹھیک ہو کر قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔ یمسٹرنگ اور پیٹھ کی تکلیف کی وجہ سے موجودہ ٹیسٹ سیریز سے نہ صرف باہر ہیں بلکہ کپتانی سے بھی محروم ہوئے کلارک نے اپنی ورلڈ کپ میں دستیابی پر شک کے بادلوں کو کچھ حد تک ہٹاتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں شامل ہو پائیں گے۔کلارک ہندستان کے خلاف سیریز کے پہلے ا یڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران اپنی یمسٹرنگ چوٹ کو اور بڑھا بیٹھے تھے۔ لیکن فی الحال وہ چوٹ سے نکل آئے ہیں۔ لیکن کلارک نے کہا کہ وہ ابھی مکمل طور پر کھیلنے کے لئے فٹ نہیں ہوئے ہیں اور 14 فروری کو انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ان کا کھیلنا ممکن نہیں ہے۔
کلارک نے کہامجھے اس بات کا یقین ہے کہ جس طرح سے ابھی میری فٹنس میں بہتری ہو رہی ہے میں عالمی کپ تک اپنی ٹیم کا حصہ بن پاؤں گا۔ مجھے یقین ہے کہ میں ٹورنامنٹ تک عالمی کپ کے بیشتر میچوں میں کھیل پاؤں گا ۔آسٹریلوی بلے باز نے ساتھ ہی کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹیم کے سلیکٹر انہیں عالمی کپ کے لیے ذہن میں رکھیں گے۔ کلارک کے ٹیسٹ سے ہٹنے کے بعد نوجوان بلے باز اسٹیون اسمتھ کو ٹیم کی کپتانی سپرد کی گئی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو میدان پر کھیلی گئی حالیہ ون ڈے سیریز میں جارج بیلی نے ون ڈے ٹیم کی کپتانی کی تھی۔کلارک نے کہا کہ ا یڈیلیڈ کے بعد سرجن نے انہیں بتایا ہے کہ ان کی چوٹ پہلے سے کافی بہتر ہے اور چوٹ میں تیزی سے بہتری ہو رہی ہے۔ کلارک اگر ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں سے باہر رہتے ہیں تو بیلی ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ موجودہ ٹیسٹ سیریز میں ہندستان کے خلاف تین سنچری بنا نے والے اسمتھ کو بھی ون ڈے کی کپتانی کا امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

...


Advertisment

Advertisment