Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:48 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے سری لنکا کو 138 پر سمیٹا

 

رائسٹ چرچ ،27 دسمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے سری لنکا کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو یہاں اس کی پہلی اننگز میں 138 کے معمولی اسکور پر سمیٹ کر اسے فالوآن کیلئے مجبور کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز کل کے 429 پر سات وکٹ سے آگے کھیلنی شروع کی تھی اور دن کا کھیل شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد ہی کل 855 اوور میں اس نے تمام وکٹ کھو دیئے اور 441 کا اسکور بنایا۔ اس کے بعد سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز کھیلنے اتری لیکن میزبان ٹیم کی زبردست گیند بازی کے سامنے وہ 424 اوور میں صرف 138 کا معمولی اسکور بنا کر ڈھیر ہو گئی۔سری لنکا کی ٹیم اب نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور سے 219 رن پیچھے ہے اور فالوآن پر مجبور مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 35 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھویے 84 رنز بنا لیے ہیں۔ دمتھ روارتنے (49) اور شال سلوا 33 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور وہ نیوزی لینڈ سے 219 رنز پیچھے ہیں۔ اس کے تمام وکٹ محفوظ ہیں۔ دمتھ نے 109 گیندوں میں چھ چوکے اور سلوا نے 102 گیندوں میں پانچ چوکے بھی لگائے۔سری لنکا کے اس کی پہلی اننگز میں کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ نے لنچ سے پہلے 15 کے اسکور پر تین وکٹ نکال کر اسے دباؤ میں ڈال دیا۔ اس کے بعد ٹم ساؤدی نے 17 رن پر دو وکٹ،جمی نیشام نے 28 رن پر دو وکٹ اور نیل ویگنر نے 60 رن پر تین وکٹ لے کر مہمان ٹیم کو فالوآن کیلئے مجبور کر دیا۔پہلی اننگز میں صرف کپتان انجیلو میتھیوز نے 50 رنز کی اننگز کھیلی ۔ یہ ان کی 19 ویں نصف سنچری ہے۔ اس کے علاوہ لا رو تھرمانے نے 24 اور دھمیکا پرساد نے 18 رن جوڑے۔ سری لنکا کی جانب سے سرنگا ل مل نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں 90 رنز پر تین وکٹ اور میتھیوز نے 39 رن پر تین وکٹ حاصل کئے ۔ اس کے علاوہ شمنڈا ارنگا،دھمیکا اور شال نے ایک ایک وکٹ لیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment