Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:15 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

لور آرڈر بلے بازوں کو نپٹانے کا فن نہیں جانتے ہندوستانی گیند باز :اسمتھ

 

میلبورن، 27 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے نوجوان کپتان اسٹیون اسمتھ نے کہا ہے کہ ہندوستانی گیند باز نچلے آرڈر کے بلے بازوں کو نپٹانے کا فن نہیں جانتے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 530 رنز کا بڑا اسکور بنا لیا۔ڈبل سنچری سے صرف آٹھ رن دور رہنے اور اپنے کریئر کے بہترین 192 رن کی اننگ کھیلنے والے اسمتھ نے ہفتہ کو دوسرے دن کے کھیل کے بعد کہا کہ میرے لئے کریز پر رہنا ایک اچھا تجربہ تھا اور مجھے لگتا ہے کہ سب سے اچھی بات یہی تھی کہ ہماری ٹیم نے 530 رن بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ماری ٹیم کا پہلی اننگز میں مظاہرہ بہت اچھا رہا ۔ میزبان ٹیم نے دن کا کھیل 259 رنز پر پانچ وکٹ سے شروع کیا اور جب آسٹریلوی اننگز ختم ہوئی توا س وربورڈ پر 530 رنز ہو چکے تھے اسمتھ نے بریڈ یڈن (55) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 110 رنز اور ریان ہیرس (77) کے ساتھ 106 رنز کی شراکت نبھائی ۔
اسمتھ نے کہا کہ ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا اور ہندوستانی گیند بازوں کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ مشیل جانسن نے بھی اچھا مظاہرہ کیا اور ہیرس نے بہتر بلے بازی کی۔ مجھے خوشی ہے کہ ٹیم کے نچلے آرڈر کے بلے بازوں نے اپنی طرف سے بہترین کردار نبھایا۔نوجوان کپتان نے کہا کہ بریڈ نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا وہ جب اپنا بہترین کھیل پیش کرتے ہیں تو مخالف ٹیم پر حاوی ہو جاتے ہیں اور آج بھی ایسا ہی ہوا۔ بریڈ نے شارٹ گیندوں کا بھی اچھے سے سامنا کیا اور کچھ پل شاٹ لگائے ۔ کل 25 میچوں کے ٹیسٹ کیریئر میں ا سمتھ کی یہ ساتویں سنچری ہے جس کے ساتھ ہی انہوں نے دو ہزار رنز پورے کر لیے ہیں۔ انہوں نے مسلسل تیسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی اور ٹیم کا کپتان رہتے ہوئے یہ ان کی مسلسل دوسری سنچری ہے۔اسمتھ نے کہا کہ میں نے کل سست شروعات کی تھی اور صبر بنائے رکھا۔ ہم نے دونوں دن بہتر مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندستانی بولر اسٹمپ سے باہر بولنگ کر رہے تھے جس کا فائدہ آسٹریلیائی بلے بازوں کو کل بھی ملا اور آج بھی ملا ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment