Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:43 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

روجرس نے اسمتھ کی ستائش کی

 

میلبورن، 26 دسمبر (یو این آئی) ناقص شروعات کے بعد با سنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعہ کو ہندستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیم کو اسٹمپ تک سنبھالنے والے اسٹیون اسمتھ کی تعریف کرتے ہوئے اوپنر کرس روجرس نے کہا کہ اسمتھ کو کپتانی راس آ رہی ہے۔آسٹریلیا کو میچ کے پہلے دن پانچ وکٹ گرنے کے باوجود اسمتھ نے سنبھالا اور کپتانی بھری ناٹ آؤٹ 72 رن کی اننگ کھیلی۔ مائیکل کلارک کی جگہ کپتانی سنبھالنے والے اسمتھ نے برسبین میں 133 رن کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی۔ اوپنر روجرس نے اسمتھ کی میچ میں پوزیشن سنبھالنے کے لیے تعریف کرتے ہوئے ا کہ و اس وقت ٹیم کے اہم بلے باز ہیں اور صلاحیت سے اچھا کھیل رہے ہیں ۔57 رنز کی اننگز کھیلنے والے روجرس نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر ٹیم کے اہم بلے باز ہیں اور اب سمجسمتھ اہم ہو گئے ہیں۔ انہیں کھیلتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے اور اسمتھ اب مسلسل بہتر ہوتے جا رہے یں اور وہ اس سے بھی کہیں آگے جا سکتے ہیں ۔آسٹریلوی اوپنر نے کہا کہک وئی انہیں اگر کچھ کہے تو اب ان کے اندر یہ اعتماد ہے کہ وہ بھی اسے جواب دے سکتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ اس وقت وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ ہندستان نے میچ کے دونوں سیشن میں وکٹ نکالے لیکن اسمتھ نے ایک اینڈ پر ٹیم کے وکٹ گرنے کے باوجود رن بنانا جاری رکھا اور کریز پر ڈٹے رہے۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں مسلسل سنچری بنانے والے وارنر کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بارے میں روجرس نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وارنر کا آؤٹ ہونا مایوس کن تھا لیکن وارنر کافی تیز رن بناتے ہیں اور جب آپ ان کے ساتھ کھیلتے ہیں تو لگتا ہے کہ آپ اس تیزی سے رن کیوں نہیں بنا پا رہے ہیں۔ میں ان کی طرح جارحانہ نہیں ہوں-

...


Advertisment

Advertisment