Today: Thursday, September, 20, 2018 Last Update: 01:58 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سری لنکا کیخلاف میک کلم کی ریکارڈ 195 رن کی اننگز

 

برینڈن میک کلم نے کئے متعدد ریکارڈ اپنے نام
کرائسٹ چرچ ،26 دسمبر (یو این آئی) سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے کپتان برینڈن میک کولم کی ری ارڈ 195 رنز کی اننگز سے سات وکٹ پر 429 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کر دیا۔ سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور گیند بازوں نے 88 رنز پر تین وکٹ حاصل کر کے کپتان کے اس فیصلے کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش بھی کی لیکن کولم نے دھواں دھار بلے بازی کرکے میچ کا رخ ہی پلٹ دیا۔ 134 گیندوں میں 18 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 195 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے والے کولم ایک سال میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بنے۔ اس کے ساتھ ہی اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے کل 33 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک وقت 88 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹام لاتھم (27 )ہامش ردرفورڈ18اور روس ٹیلر کے وکٹ گنواکر مشکل میں نظر آ رہی تھی لیکن کولم نے کین ولیمسن54 ے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھال لیا ۔دونوں کھلاڑیوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 126 رنز کی شراکت کی ۔ ولیمسن کو دھمیکا پرساد نے 214 کے مجموعی اسکور پر بولڈ کیا ۔اس کے بعد میک کولم نے جیمز نیشام (85) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 784 کی اوسط سے شاندار 153 رنز کی شراکت کرکے نیوزی لینڈ کو بڑے اسکور تک پہنچایا ۔ مہارت نے میک کولم کو رونارتنے کے ہاتھوں کیچ کراکر ڈبل سنچری بنانے سے روک دیا ۔ میک کولم نے اپنی سنچری 74 گیندوں میں مکمل کی جو ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے کسی بلے باز کا ریکارڈ ہے۔ پہلے دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے سات وکٹ پر 429 رنز بنا لئے ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میک کولم نے 195 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر متعدد ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں ۔ اس میچ سے پہلے میک کولم کو ایک سال میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز پورے کرنے کے لیے 39 رن کی ضرورت تھی۔ 195 رنز کی اننگز میں انہوں نے اس ہدف کو پورا کیا اور ایسا کرنے والے وہ نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز بن گئے۔ 33 سالہ میک کولم اپنی سنچری 74 گیندوں میں مکمل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے سب سے تیز رفتار سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔ اگرچہ وہ 195 رن پر سری لنکا کے لیے پہلا ٹیسٹ کھیل رہے اسپنر مہارت کی گیند پر آؤٹ ہو کر سب سے تیز رفتار ڈبل سنچری لگانے کے عالمی ریکارڈ سے چوک گئے ۔ اپنی اس اننگز میں میک کولم نے 11 چھکے لگائے اور اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کل چھکوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے نام تھا جنہوں نے 2005 میں ٹیسٹ میچوں میں کل 22 چھکے لگائے تھے ۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment