Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:42 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہند آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ پہلا دن

 

شمی اور امیش نے آسٹریلیا ئی بلے بازوں کو کیا کنٹرول
میلبورن ،26 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی تیز گیند بازوں محمد شمی اور امیش یادو نے آر پار کے مقابلے میں با سنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعہ کو یہاں آسٹریلیا کو اس کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر 259 کے اسکور پر محدود کر دیا ہے ۔ کپتان اسٹیون ا سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 90 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے۔ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے اسمتھ نے حالانکہ صورتحال کو کچھ سنبھالنے کی کوشش کی اور ناٹ آؤٹ 72 رنز بنائے۔ اسمتھ کے ساتھ نائب کپتان بریڈ ہیڈن بھی 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ر ہے جبکہ ٹیم کے اب پانچ وکٹ محفوظ ہیں۔ دونوں بلے باز چھٹے وکٹ کے لیے 43 رنز کی ناٹ آؤٹ ساجھیداری کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے کرس روجرس اور شین واٹسن نے دوسرے وکٹ کے لیے 115 رنز کی اہم شراکت نبھا ر صورتحال کو ہاتھ سے نکلنے سے بچا لیا۔ ہندوستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم لڑکھڑا گئی اور پہلے دن چائے تک ٹیم نے 174 رن بنا کر تین وکٹ گنوا دیئے تھے ۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کی ٹیم کو پہلا جھٹکا تیزگیندباز امیش یادو نے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو شکھر دھون کے ہاتھوں صفر پر کیچ آؤٹ کراکے دیا۔ اس کے بعد کرس روجرس (57) اور شین واٹسن (52) نے شاندار نصف سنچری کے ساتھ بہترین اننگ کھیل کر دوسرے وکٹ کے لئے 115 رن کی شراکت کی۔ لیکن محمد شمی نے روجرس کو وکٹ کے پیچھے کیچ کراکے اس شراکت کو توڑا اور اس کے اگلے ہی اوور میں اسپنر اشون نے واٹسن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر اکے آسٹریلیا کو دباؤ میں ڈال دیا۔ چائے تک آسٹریلیا نے 59 اووروں میں 174 رن کا اسکور بنا لیا تھا اور کپتان اسٹیون ا سمتھ کے ساتھ شان مارش کیریز پر ڈٹے ہوئے تھے۔آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے مشیل اسٹارک کی جگہ ریان ہیرس اور مشیل مارش کی جگہ پہلے ٹسٹ کھیلنے والے جو برنس کو شامل کیا ہے۔ وہیں ہندوستان نے بھی دو اہم تبدیلی کرتے ہوئے روہت شرما اور ورون آرون کی جگہ لوکیش راہل اور محمد شمی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ لوکیش کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔ ہندستان کی جانب سے فاسٹ بولر امیش نے 20 اوورز میں 69 رنز دے کر دو وکٹ لیے جبکہ شمی نے 17 اوورز میں 55 رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون نے 27 اوورز میں انتہائی کفایتی گیند بازی کی اور 60 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔میلبورن کی کم اچھال والی اس پچ پر آسٹریلوی بلے بازوں کو بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کچھ دقت ہوئی اورمیزبان ٹیم نے 115 کے اسکور پر ایک کے بعد ایک اپنے دو وکٹ گنوایے۔ آسٹریلوی ٹیم کی بلے بازی آرڈر کے قائد مانے جا رہے ڈیوڈ وارنر کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے جو ہندوستان کے لیے پہلے دن میدان پر آتے ہی سب سے بڑی کامیابی تھی۔ امیش نے شکھر دھون کے ہاتھوں وارنر کو صفر پر کیچ کرا کرمحض 01 رنز پر پہلا جھٹکا دیا۔ اوپنر روجرس نے پھر سنبھلتے ہوئے کھیلا اور 126 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 57 رن جوڑے جبکہ آل راؤنڈر واٹسن نے چوٹ سے نجات حاصل کرتے ہوئے 89 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 52 رنز بنائے۔تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کپتان دھونی نے میچ میں وکٹ کے پیچھے تین کیچ لپکے اور اسی کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے 250 کیچ لپ نے کی کامیابی اپنے نام کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان میں سے اکیلے وکٹ کے پیچھے 50 کیچ دھونی نے آسٹریلیا کے خلاف لپکے ہیں ۔ دباؤ میں آسٹریلوی ٹیم کے لیے 25 سالہ کپتان اسمتھ نے ایک بار پھر اپنی افادیت کو ثابت کیا اور 158 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 72 رن جوڑے۔ ان کے ساتھ شان مارش نے 83 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 32 رنز بنائے۔ اسمتھ اور شان نے چوتھے وکٹ کے لئے 69 رنز کی اہم شراکت کی ۔لیکن آسٹریلیا کے 184 کے اسکور پر شمی نے شان کو آؤٹ کرکے چوتھا جھٹکا دے دیا۔ شمی نے ایک بار پھر کپتان دھونی کی مدد سے کامیابی حاصل کی اور شان کو وکٹ کے پیچھے کیچ کراکے پویلین بھیج دیا۔ قریب 10 اوور بعد آسٹریلیا نے اپنا پانچواں وکٹ گنوایا۔آسٹریلیا کے نووارد بلے باز جو برنس کو امیش نے دھونی کے ہاتھوں اسٹمپ کے پیچھے کیچ کرایا۔ برنس نے 27 گیندوں میں دو چوکے لگا کر 13 رنز بنائے۔ آسٹریلوی نائب کپتان بریڈ ہیڈن اگرچہ دن کا کھیل مکمل ہونے تک اسمتھ کے ساتھ ڈٹے رہے۔ انہوں نے 53 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ 23 رن جوڑے۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہندستانی آف اسپنر اشون نے سال 2011 میں ٹیسٹ کے پہلے دن 26 اوور ڈالے تھے جبکہ جمعہ کو با سنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن انہوں نے ایک اوور زیادہ 27 اوور ڈالے اور کفایتی گیند بازی کی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment