Today: Saturday, September, 22, 2018 Last Update: 11:52 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستانی ٹیم آپس میں ہی ٹانگ کھینچنے میں لگی ہے:اسمتھ

 

میلبورن25دسمبر(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ڈریسنگ روم کے اندر کے ماحول کو لے کر لگائی جا رہی قیاس آرائیوں کا آج آسٹریلوی کپتان ا سٹیون سمتھ نے مذاق اڑایا اور کہا کہ ان کے کھلاڑیوں کو مہمان ٹیم پر چھینٹا کشی کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ آپس میں گلے شکوے میں الجھے ہوئے ہیں۔وہ برسبین ٹیسٹ کے بعد کی رپوٹوں پر بات کر رہے تھے۔آسٹریلیا نے وہ میچ چار وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 2-0سے برتری بنائی ہے ،تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا۔اسمتھ نے میچ کے موقع پر کہا کہ ہمیں چھینٹا کشی کرنے یا بہت زیادہ بولنے کی ضرورت نہیں ہے،اب ہندوستانی خود ہی ایسا کر رہے ہیں،ان کی ٹیم میں ایک دوسرے کی ٹانگ کھنچائی اور آپسی شکایت ہو رہی ہے،وہ ہمارے لئے یہ سب کر رہے ہیں،امید ہے کہ اس سے اس ہفتے انہیں پریشانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب کچھ پہلے جیسا ہی ہے،میدان پر اترکر پہلے جیسا کام کرنا،اگر وہ ڈریسنگ روم میں پہلے جیسے ماحول میں بنے رہنا چاہتے ہیں تو یہ ان پر منحصر ہے،ہم وہی کام کریں گے جو ہم کرتے آ رہے ہیں،امید ہے کہ ہمیں پھر سے پہلے جیسا نتیجہ ہی ملے گا۔ آسٹریلیائی کپتان نے کہا کہ چاروں میچوں میں جیت شاندار ہوگی لیکن ہم ایک وقت میں ایک میچ پر توجہ دے رہے ہیں ،اگر آسٹریلیا ایسا کرنے میں کامیاب رہتا ہے تویہ یہاں 2011.12 کا اعادہ ہوگا جب ہندوستانی سر زمین پر اس نے چاروں میچ گوائیں تھے۔ انہوں نے ٹیم کے بارے میں کہا کہ شین واٹسن ہیلمیٹ پر چوٹ لگنے سے اس دن کافی ہل گیا تھا لیکن اس نے کل اچھی پریکٹس کی اور اب اچھا ہے،اگر آپ اپنی صوبائی ٹیم میں ٹاپ آرڈر میں بلے بازی کرتے ہو تو پھر آسٹریلوی ٹیم میں کسی بھی جگہ پر کھیل سکتے ہو۔شین واٹسن تین نمبر بہتر کھیلتا ہے اور جو برنس چھٹے نمبر پر بلے بازی کرے گا۔اسمتھ نے کہا کہ مشیل مارش نے متحدہ عرب امارات میں اچھی بلے بازی کی تھی اور اپنی جگہ پکی کر رہا تھا،یہ مایوس کن ہے کہ اسے چوٹ کی وجہ سے باہر ہونا پڑا۔ جو برنس کو باکسنگ ڈے پر موقع ملا ہے اور یہ اس کیلئے خاص ہفتہ بننے جا رہا ہے۔

...


Advertisment

Advertisment