Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 12:42 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستان کے پاس ایم سی جی میں جیتنے کا اچھا موقع ہوگا:پونٹنگ

 

میلبورن،25دسمبر(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اگرچہ مسلسل دو ہار سے مشکل دور سے گزر رہا ہو لیکن آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ اگر مہمان ٹیم کے پاس چار میچوں کی سیریز میں جیت کا موقع ہے تو وہ کل سے ایم سی جی پر شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ میں ہے ۔ہندوستان ابھی سیریز میں 0-2 سے پیچھے چل رہا ہے لیکن پونٹنگ کا خیال ہے کہ ایم سی جی کے حالات ہندوستان کے موافق ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کرک انفو کو دئے انٹرویو میں کہا کہ اگر وہ کسی میچ کو جیت سکتے ہیں تو وہ یہ میچ ہوگا۔یہاں کی سست اور ا سپاٹ وکٹ ان کے موافق ہے۔اس لئے میں کہوں گا کہ یہاں ان کی جیت کا امکان ہے لیکن اس بڑے بلے باز نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ آسٹریلیا تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی فتح کے دعویدار کے طور پر آغاز کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر آسٹریلیائی ٹیم جیسا کھیلتی ہے اسی طرح کی کرکٹ کل بھی کھیلی تو پھر مجھے لگتا ہے کہ یہ میچ چار دن میں بھی ختم ہو سکتا ہے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment