Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 04:11 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کریسنٹ اسکول موجپور میں کھیل کود انٹر اسکول مقابلے کا انعقاد

 

نئی دہلی ،24دسمبر(پریس ریلیز)شمال مشرقی دہلی کے کریسینٹ اسکول موجپور کی جانب سے انٹر اسکول کھیل کود کے مقابلے کا انعقاد سی ڈبلو جی اسپورٹ کمپلیکس میں کیا گیا۔ جس میں دہلی کے تقریبا دس اسکولوں کے 250طلبا و طالبات نے شرکت کی اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے، چاندی اور کانسے کے تمغے حاصل کئے۔اس موقع پر کرسینٹ ایجو کیشنل سوسائٹی کے صدر محمد ذکی صاحب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افضائی فرمائی۔اسکول کے منیجر نذیر صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اگر کھیل کود کی جانب بھی بچوں کی توجہ دلائی جائے تو وہ ہندوستان کے ایسے مستقبل ہوں گے جس پر تاریخ ناز کرے گی اور اس سے بچوں میں کھیل کود کا جذبہ بھی پیدا ہوگا ۔کھیل کود تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا رنگا رنگ پروگرام جیسے یوگا، ٹائی کانڈو،اپروبک،پیرامڈ کے علاوہ مختلف اسٹیٹ کے رقص بھی پیش کئے گئے۔بعد ازاں کھیل کود مقابلے ہوئے جس میں کرسینٹ اسکول موجپور نے 67نمبرات حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا وہیں دوسرے مقام پر کرسینٹ اسکول دریا گنج نے 46نمبرات حاصل کئے اور ذاکر حسین میموریل اسکول جعفر آباد نے 39نمبرات حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا ۔مجموعی طور پر کرسینٹ اسکول موجپور ٹرافی کا حقدار بنا ۔پروگرام میں طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے پروگرام کی رونق میں اضافہ کیا اور بچوں کی بھر پور ستائش کی کرسینٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے دیگر اراکین نے بھی اپنا قیمتی وقت دیکر پروگرام کی رونق کو دوبالا کیا اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کی وائس پرنسپل و اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ۔اخیر میں کرسینٹ اسکول موجپور کی وائس پرنسپل نوشابہ قدوائی نے پروگرام میں شریک تمام مہمانان کا تہے دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر میدانوں میں بھی با صلاحیت بنانا ہے ۔اس طرح کھیل کود مقابلوں کا یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

 

...


Advertisment

Advertisment