Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:05 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سوراشٹر کے ہاتھ سے نکلی جیت، میچ ڈرا

 

راجکوٹ، 24 دسمبر (یو این آئی) شیلڈن جیکشن ( 156) رن کی بہترین اننگز اور مضبوط برتری کے باوجود سوراشٹر رنجی ٹرافی گروپ بی میچ کے چوتھے اور آخری دن بدھ کو گجرات کے خلاف جیت درج کرنے سے محروم رہ گیا اور مقابلہ ڈرا پر ختم ہوا۔ سوراشٹر نے میچ کے تیسرے دن ہی 239 رن کی برتری حاصل کر لی تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ چوتھے دن گجرات کے سامنے ہدف رکھ کر سیدھی جیت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ سوراشٹر نے 280 رن پر تین وکٹ سے دوسری اننگز شروع کی اور پانچ وکٹ پر 364 رن بنانے کے بعد 323 رن کی برتری حاصل کرنے کے بعد اننگز ڈکلیئر کردی۔ گجرات دوسری اننگز میں 324 رن کے بڑے ہدف کے سامنے دن کا کھیل مکمل ہونے تک 48 اووروں میں دو وکٹ پر 130 رن بنا پائی اور میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ گجرات کی جانب سے پرینک کیرتی پنچال نے ناٹ آوٹ 75 رن کی سب سے مضبوط اننگز کھیل کر میچ ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ بھارگو میرائی نے 36 رن جوڑے۔ گجرات کو میچ ڈرا کرانے کیلئے تین پوائنٹس ملے جبکہ سوراشٹر کو ایک پوائنٹ حاصل ہوا۔ گووا ہماچل کا میچ ڈرا :گوا اور ہماچل پردیش کے درمیان رنجی ٹرافی گروپ سی کا مقابلہ چوتھے اور آخری دن بغیر نتیجہ کے رہا۔ میچ میں برتری کی بنیاد پر ہماچل کو تین پوائنٹس جبکہ گوا کو ایک پوائنٹس ملا۔سچن کی ڈبل سنچری کیرالہ کو تین پوائنٹس: حیدرآباد اور کیرالہ کے درمیان گروپ سی کا میچ چوتھا دن ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ۔ اس میچ میں کیرالہ کو سچن بینی (ناٹ آوٹ 200) کی ڈبل سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں ملی برتری سے تین پوائنٹس کا فائدہ ہوا جبکہ حیدرآباد کو ایک پوائنٹس ملا۔کیرل نے منگل کو اپنی پہلی اننگز 158 اوور میں سات وکٹ پر 447 رن بنانے کے بعد ڈکلیئر کردی تھی۔اس سے کیرل کو 177 رن کی برتری ملی تھی۔ اس کے بعد حیدرآباد نے دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے چار رن بنا لیے تھے لیکن میچ کے آخری دن حیدرآباد دوسری اننگز میں دن کا کھیل مکمل ہونے تک 77 اوور میں ایک وکٹ پر 249 رن بنا کر ڈٹا رہا اور میچ ڈرا کرا دیا۔ حیدرآباد کی جانب سے تنمے اگروال نے 110 اور آکاش ریڈی نے ناٹ آوٹ 104 رن کی اننگ کھیلی۔آندھرا اور سروسز کا میچ ڈرا سروسز کو ملے تین پوائنٹس: آندھرا نے سروسز کے خلاف خراب موسم سے متاثر گروپ سی میچ میں پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر اہم برتری اور تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔ یہ میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ آندھرا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 19 رن بنائے۔سروس نے صبح چار وکٹ پر 218 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی پہلی اننگز 286 رن پر ختم ہوئی۔ رجت پالیوال نے 72 ،دیپک پونیا نے ناٹ آووٹ 29 اور سوربھ کمار نے 26 رن بنائے۔ پنجاب تین وکٹ سے جیتا : گر یرت مان ( 73) اور ہربھجن سنگھ (50) کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت پنجاب نے مہاراشٹر کو گروپ بی میچ میں تین وکٹوں سے شکست دے کر چھ پوائنٹس حاصل کر لیے۔ پنجاب کے سامنے 204 رن کا ہدف تھا جو اس نے 5ء46 اوور میں سات وکٹ پر 205 رن بنا کر حاصل کر لیا۔ مان نے اپنی اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ ہربھجن نے چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ پنجاب کی ٹیم گروپ بی میں تین میچوں میں 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوٹی پر پہنچ گئی ہے۔ جموں کشمیر کو ملے تین پوائنٹس: جموں کشمیر اور بڑودا کے درمیان گروپ اے کا میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ جموں کشمیر کو پہلی اننگز کی سبقت کی بنیاد پر تین پوائنٹس ملے۔ بڈودا نے سات وکٹ پر 370 رن پر آگے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 426 رن بنائے۔ جموں کشمیر نے اپنی دوسری اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر147 رن بنائے۔ ساگر مانگلورکر نے 46 رن پر چھ وکٹ حاصل کئے۔ جموں کشمیر اب گروپ اے میں نو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ہریانہ کو ملے تین پوائنٹس : ہریانہ اور وردبھ کے درمیان گروپ بی میچ میں خراب موسم اور دھند کی وجہ چوتھے دن کوئی کھیل ممکن نہیں ہو پایا۔ ہریانہ کو پہلی اننگز میں دو رن کی برتری کی بنیاد پر تین پوائنٹس حاصل ہوئے جبکہ ودربھ کے حصہ میں ایک پوائنٹس آیا۔جھارکھنڈ۔ تری پورہ میچ ڈرا :جھارکھنڈ اور تری پورہ کے درمیان گروپ سی کا میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ جھارکھنڈ نے اپنی دوسری اننگز میں ایشانک جگی (ناٹ آوٹ 201) کی ڈبل سنچری سے آٹھ وکٹ پر 409 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ تری پورہ کو 190 رن کا ہدف ملا اور اس نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 12 رن بنائے۔ تری پورہ کو تین اور جھارکھنڈ کو ایک پوائنٹس ملا۔ مدھیہ پردیش کو ملے تین پوائنٹس :مدھیہ پردیش کو تمل ناڈو کے خلاف گروپ اے میچ میں سیدھی جیت حاصل کرنے کے لئے 181 رن کا ہدف ملا تھا اور اس نے میچ ڈرا ختم ہونے تک 47 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان 112 رن بنائے۔ مدھیہ پردیش کو پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر تین پوائنٹس جبکہ تمل ناڈو کو ایک پوائنٹس ملا۔ مدھیہ پردیش کے جلج سکسینہ کو ان کی 144 رن کی اننگز کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment